یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 ستمبر ص.‏ 7
  • ‏”‏اُن باتوں پر دھیان دیتے رہیں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اُن باتوں پر دھیان دیتے رہیں“‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ہماری سوچ اور یہوواہ سے ہماری وفاداری کا تعلق
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • میرے دل کی سوچ بچار
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • ہم اپنے ایمان پر نیکی کو کیسے بڑھا سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ہم اچھی تفریح کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 ستمبر ص.‏ 7
ایک بھائی رات کے وقت اپنا کمپیوٹر اِستعمال کر رہا ہے اور اُس کے پیچھے ایک شیر دھاڑ رہا ہے جو کہ شیطان کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی‌بر

‏”‏اُن باتوں پر دھیان دیتے رہیں“‏

ہمیں کن باتوں پر دھیان دینا چاہیے؟ فِلپّیوں 4:‏8 میں لکھا ہے کہ اُن باتوں پر دھیان دیں ”‏جو سچی ہیں، جن پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، جو نیک ہیں، جو پاک ہیں، جو محبت کی ترغیب دیتی ہیں، جن کو عمدہ خیال کِیا جاتا ہے، جو اچھی ہیں اور جو قابلِ‌تعریف ہیں۔“‏ لیکن اِس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں ہر وقت بائبل کی باتوں کے بارے میں سوچتے رہنا چاہیے۔ دراصل ہمیں ایسی باتوں کے بارے میں سوچ بچار کرنی چاہیے جن سے یہوواہ خوش ہو۔ ہمیں ایسی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے جن سے یہوواہ کا وفادار رہنے کا ہمارا عزم کمزور پڑ سکتا ہے۔—‏زبور 19:‏14‏۔‏

غلط خیالات پر قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے۔ ہمیں نہ صرف گُناہ کے اُس رُجحان سے لڑنا پڑتا ہے جو ہمارے اندر پایا جاتا ہے بلکہ شیطان سے بھی جو ’‏اِس دُنیا کا خدا‘‏ ہے۔ (‏2-‏کُر 4:‏4‏)‏ چونکہ شیطان دُنیا کے ٹی‌وی چینلوں، ریڈیو، اِنٹرنیٹ، اخباروں اور رسالوں وغیرہ پر بھی اِختیار رکھتا ہے اِس لیے اِن میں پایا جانے والا مواد عموماً بدچلنی اور تشدد وغیرہ پر مبنی ہوتا ہے۔ ہمیں سوچ سمجھ کر اِس بات کا اِنتخاب کرنا چاہیے کہ ہم کن باتوں پر دھیان دیں گے۔ اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو اِس کا ہماری سوچ پر بُرا اثر ہوگا اور ہماری سوچ کا ہمارے چال‌چلن پر اثر ہوگا۔—‏یعقو 1:‏14، 15‏۔‏

ویڈیو ‏”‏ایسی چیزوں سے دُور رہیں جو یہوواہ سے آپ کی وفاداری کو ختم کر سکتی ہیں—‏غلط تفریح‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ایک بھائی رات کے وقت اپنے فون پر فحش مواد دیکھ رہا ہے۔‏

    بھائی اپنے فون پر کس طرح کا مواد دیکھ رہا تھا اور اِس کا اُس کی سوچ پر کیا اثر ہوا؟‏

  • ایک بھائی ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر رہا ہے۔‏

    گلتیوں 6:‏7، 8 اور زبور 119:‏37 پر سوچ بچار کرنے سے بھائی کی مدد کیسے ہوئی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں