مسیحیوں کے طور پر زندگی
خدا کی بندگی زیادہ فائدہمند ہے یا جسمانی تربیت؟
جسمانی تربیت کا تھوڑا فائدہ تو ہے لیکن اُتنا نہیں جتنا وہ کام کرنے سے ہوتا ہے جن سے ہم یہوواہ کے اَور قریب جا سکتے ہیں۔ (1-تیم 4:8) اِس لیے مسیحی کھیل کود کو حد سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
وائٹبورڈ پر سبق ”کھیل کود فائدہمند ہے یا نقصاندہ؟“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
1. ہم کھیلوں سے کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں؟
2. ہمیں کسی کھیل سے فائدہ ہوگا یا نہیں، اِس کے لیے ہمیں کن تین باتوں پر غور کرنا چاہیے؟
3. زبور 11:5 یہ فیصلہ کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے کہ ہمیں کس طرح کے کھیل کھیلنے اور دیکھنے چاہئیں؟
4. ہم کھیل کے دوران فِلپّیوں 2:3 اور امثال 16:18 میں درج اصولوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں؟
5. فِلپّیوں 1:10 میں حد سے زیادہ کھیل دیکھنے یا کھیلنے کے حوالے سے کیا مشورہ دیا گیا ہے؟