یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 جون ص.‏ 7
  • سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ایسی تفریح کریں جس سے یہوواہ خدا خوش ہو
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ہم اچھی تفریح کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • آپ مناسب تفریح کا انتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
  • آپ صحتمندانہ تفریح حاصل کر سکتے ہیں
    جاگو!‏—‏1997ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 جون ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں

سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کرنا کیوں ضروری ہے؟ کیونکہ جب ہم کوئی فلم دیکھتے ہیں، کوئی گانا سنتے ہیں، کسی ویب‌سائٹ پر جاتے ہیں، کوئی کتاب پڑھتے ہیں یا کوئی ویڈیو گیم کھیلتے ہیں تو اِس کا ہماری سوچ پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ اور ہماری سوچ کا ہمارے فیصلوں اور ہمارے چال‌چلن پر اثر ہوتا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ آج‌کل زیادہ‌تر تفریح میں ایسی باتیں ہوتی ہیں جن سے یہوواہ نفرت کرتا ہے۔ (‏زبور 11:‏5؛‏ گل 5:‏19-‏21‏)‏ یہی وجہ ہے کہ بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم ایسی باتوں پر دھیان دیتے رہیں جن سے یہوواہ خدا کی بڑائی ہوتی ہے۔—‏فل 4:‏8‏۔‏

ویڈیو ‏”‏مجھے کس قسم کی تفریح کرنی چاہیے؟‏‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • روم میں سورماؤں کے درمیان ہونے والی لڑائیوں والی گیم

    قدیم زمانے میں شہر روم میں سورماؤں کے درمیان جو لڑائیاں ہوتی تھیں، وہ آج‌کل کی تفریح سے کیسے ملتی جلتی ہیں؟‏

  • ایک پہل‌کار بھائی کلیسیا کے ایک نوجوان بھائی کے ساتھ مُنادی کر رہا ہے۔‏

    کلیسیا کے بہن بھائی نوجوانوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کریں؟‏

  • ایک فوجی

    یہ فیصلہ کرتے وقت کہ ہم کس طرح کی تفریح کریں گے، ہم رومیوں 12:‏9 میں درج بات پر عمل کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • کچھ نوجوان مسیحی فٹ‌بال کھیل رہے ہیں۔‏

    آپ کی علاقے میں ایسی کون کون سی تفریح کی جا سکتی ہے جو مسیحیوں کے لیے مناسب ہے؟‏

آپ کو کس قسم کی تفریح پسند ہے؟‏

آج‌کل زیادہ‌تر تفریح کے ذریعے لوگوں میں یہ سوچ ڈالی جا رہی ہے کہ اگر وہ خود ایک کام نہیں بھی کر رہے تو وہ دوسروں کو وہ کام کرتے دیکھ سکتے ہیں۔ فلموں، کتابوں اور ٹی‌وی پروگراموں میں دوسرے لوگوں کے نظریات پیش کیے جاتے ہیں نہ کہ آپ کے۔ کبھی کبھار اِس طرح کی تفریح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے کہ جب وہ تفریح کرنے کے لیے کسی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں تو اِس کا اُنہیں زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر کچھ لوگوں کو کوئی ساز بجانا یا تصویریں بنانا پسند ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو سیر کرنا، پکنک پر جانا یا باہر جا کر کوئی کھیل کھیلنا اچھا لگتا ہے۔ ہم جس بھی قسم کی تفریح کرنے کا فیصلہ کریں، ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم ”‏سب کچھ خدا کی بڑائی کے لیے کریں۔“‏—‏1-‏کُر 10:‏31‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں