مسیحیوں کے طور پر زندگی
یسوع نے آپ کے بہن بھائیوں کے لیے بھی اپنی جان دی
یسوع مسیح نے عیبدار اِنسانوں کے لیے اپنی جان قربان کی۔ (روم 5:8) بےشک ہم ذاتی طور پر اِس بات کے لیے شکرگزار ہیں کہ مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کر کے ہمارے لیے اپنی محبت ظاہر کی۔ لیکن کبھی کبھار شاید ہمیں خود کو یہ یاد دِلانا پڑے کہ مسیح نے ہمارے بہن بھائیوں کے لیے بھی اپنی جان دی۔ ہم اپنے بہن بھائیوں کے لیے مسیح جیسی محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں جو ہماری طرح عیبدار ہیں؟ آئیں، تین طریقوں پر غور کریں۔ پہلا، ہم ایسے لوگوں کو بھی اپنے دوستوں میں شامل کر سکتے ہیں جن کا پسمنظر ہم سے فرق ہے۔ (روم 15:7؛ 2-کُر 6:12، 13) دوسرا، ہم ایسی باتیں کہنے یا ایسے کام کرنے سے گریز کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے دوسروں کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ (روم 14:13-15) تیسرا، اگر کوئی ہمارے خلاف گُناہ کرتا ہے تو ہم اُسے معاف کرنے کے لیے تیار رہ سکتے ہیں۔ (لُو 17:3، 4؛ 23:34) اگر ہم اِن طریقوں سے یسوع کی مثال پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تو یہوواہ ہماری کلیسیا کے امن اور اِتحاد کو برقرار رکھے گا۔
ویڈیو ”درگزر کرنے میں آپ کی شان ہے“ کو دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:
یُوکی کو شروع شروع میں اپنی کلیسیا کیسی لگی؟
کلیسیا کے بارے میں اُن کی سوچ کیوں بدل گئی؟
یُوکی یسوع مسیح کی مثال پر غور کرنے سے اپنی سوچ کو بدلنے کے قابل کیسے ہوئیں؟ (مر 14:38)
اپنے بہن بھائیوں کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے میں امثال 19:11 ہماری مدد کیسے کر سکتی ہے؟