27 اگست–2 ستمبر
لُوقا 23، 24
گیت 35 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”دوسروں کو معاف کرنے کے لیے تیار رہیں“: (10 منٹ)
لُو 23:34—یسوع مسیح نے اُن رومی سپاہیوں کو معاف کر دیا جنہوں نے اُنہیں کیلوں کے ساتھ سُولی پر لٹکایا تھا۔ (سیایل ص. 297 پ. 16)
لُو 23:43—یسوع مسیح نے ایک مُجرم کو معاف کر دیا۔ (جی 2/08 ص. 11 پ. 5، 6)
لُو 24:34—یسوع مسیح نے پطرس کو معاف کر دیا۔ (سیایل ص. 297، 298 پ. 17، 18)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
لُو 23:31—اِس آیت میں یسوع مسیح غالباً کس کی طرف اِشارہ کر رہے تھے؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں لُوقا 23:31 پر اِضافی معلومات میں ”جبکہ درخت ہرا ہے . . . جب وہ سُوکھ جائے گا“)
لُو 23:33—آثارِقدیمہ کی کس دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک شخص کو سُولی پر لٹکانے کے لیے غالباً کیلوں کا اِستعمال کِیا جاتا تھا؟ (”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں لُوقا 23:33 پر تصویریں اور ویڈیوز میں ”ایڑی کی ہڈی میں ایک کیل“)
آپ نے لُوقا 23 اور 24 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) لُو 23:1-16
شاگرد بنانے کی تربیت
دوسری واپسی ملاقات: (3 منٹ یا اِس سے کم) باتچیت کے لیے دی گئی تجویز کے مطابق بات شروع کریں۔ پھر تعلیم دینے کے ہمارے اوزاروں میں سے کوئی ایسی کتاب یا رسالہ وغیرہ پیش کریں جو صاحبِخانہ کی ضرورت کے مطابق ہے۔
تیسری واپسی ملاقات: (3 منٹ یا اِس سے کم) اپنی مرضی سے کوئی آیت چُنیں اور کوئی ایسی کتاب پیش کریں جس سے ہم بائبل کورس کراتے ہیں۔
بائبل کورس: (6 منٹ یا اِس سے کم) خوشخبری، سبق 4 پ. 3، 4
مسیحیوں کے طور پر زندگی
”یسوع نے آپ کے بہن بھائیوں کے لیے بھی اپنی جان دی“: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ ویڈیو ”درگزر کرنے میں آپ کی شان ہے“ چلائیں۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) خدا کی محبت، باب 17 پ. 11-22
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 16 اور دُعا