مسیحیوں کے طور پر زندگی
اُن کی تربیت کریں تاکہ وہ یہوواہ کی عبادت کرتے رہیں
دیکھا گیا ہے کہ جب نئے مبشروں کو شروع سے یہ تربیت دی جاتی ہے کہ وہ باقاعدگی اور لگن سے مُنادی کے کام میں حصہ لیں تو وہ بہت مؤثر طریقے سے گواہی دینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ (امثا 22:6؛ فل 3:16) اگر آپ چاہتے ہیں کہ جس شخص کو آپ بائبل کورس کرا رہے ہیں، وہ اچھے طریقے سے مُنادی کا کام کرنے کے قابل ہو تو آپ اِن مشوروں پر عمل کر سکتے ہیں:
جیسے ہی اُسے مبشر کے طور پر مقرر کِیا جاتا ہے، مُنادی کے کام کے لیے اُس کی تربیت کرنا شروع کر دیں۔ (بادشاہتی خدمتگزاری، 8/15 ص. 1) اُس کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ ہر ہفتے مُنادی کے کام میں حصہ لینا کیوں ضروری ہے۔ (فل 1:10) جن علاقوں میں آپ کی کلیسیا مُنادی کرتی ہے، وہاں کے لوگوں کے بارے میں اُسے اچھی باتیں بتائیں۔ (فل 4:8) اُس کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ گروپ کے نگہبان اور دوسروں مبشروں کے ساتھ مل کر مُنادی کرے تاکہ وہ اُن کے تجربے سے فائدہ حاصل کر سکے۔—امثا 1:5؛ بادشاہتی خدمتگزاری، 10/12 ص. 6، پ. 3۔
جب وہ بپتسمہ لے لیتا ہے تو تب بھی مُنادی کے کام کے حوالے سے اُس کی حوصلہافزائی اور تربیت کرتے رہیں، خاص طور پر اُس صورت میں اگر اُس نے ابھی تک کتاب ”خدا کی محبت“ سے بائبل کورس مکمل نہیں کِیا۔—بادشاہتی خدمتگزاری، 12/13 ص. 7۔
جب آپ کسی نئے مبشر کے ساتھ مُنادی کرتے ہیں تو کوئی آسان سا موضوع چُنیں اور سادہ الفاظ میں بات کریں۔ جب نیا مبشر صاحبِخانہ سے بات کرتا ہے تو بعد میں اُسے شاباش دیں۔ اُسے کچھ ایسے مشورے دیں جن کے ذریعے وہ اَور مؤثر طریقے سے گواہی دے سکے۔—بادشاہتی خدمتگزاری، 5/10 ص. 7۔