3-9 جولائی
حِزقیایل 11-14
گیت 52 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”کیا آپ کا دل یہوواہ خدا کی مرضی کو بھانپ لیتا ہے؟“: (10 منٹ)
حِز 11:17، 18—یہوواہ خدا نے وعدہ کِیا کہ یہودی دوبارہ سے یروشلیم میں اُس کی عبادت کریں گے۔ (م07 1/7 ص. 7، پ. 4)
حِز 11:19—یہوواہ خدا ہمیں ایسا دل دے سکتا ہے جو اُس کی مرضی کو بھانپ لے اور ہمیں اِس کے مطابق چلنے کی ترغیب دے۔
حِز 11:20—یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم اُن باتوں پر عمل کریں جو ہم سیکھتے ہیں۔
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
حِز 12:26-28—اِن آیتوں کے مطابق یہوواہ کے بندوں کی ذمےداری کیا ہے؟ (م07 1/7 ص. 9، پ. 6)
حِز 14:13، 14—ہم اِن آیتوں سے کون سے سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (م16.05 ص. 26، پ. 13؛ م07 1/7 ص. 9، پ. 7)
آپ نے حِزقیایل 11-14 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
آپ نے اِن ابواب سے اَور کون سی سنہری باتیں سیکھی ہیں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) حِز 12:1-10
شاگرد بنانے کی تربیت
اِس مہینے کی پیشکشوں کی تیاری کریں: (15 منٹ) ”پیشکش کے لیے تجاویز“ پر سامعین سے باتچیت۔ کتاب ”خوشخبری“ کی پیشکش کے سلسلے میں منظر دِکھائیں اور باقی دو پیشکشوں کی ویڈیو چلائیں۔ ہر پیشکش کے بعد اِس پر بات کریں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
مقامی ضروریات: (15 منٹ) اگر آپ چاہیں تو ”مینارِنگہبانی،“ 1 جون 2010، صفحہ 22، پیراگراف 16-18 اور ہماری ویبسائٹ پر مضمون ”ویبسائٹ jw.org کی مشہوری کے لیے ایک عالمگیر مہم“ پر بات کر سکتے ہیں اور سامعین سے پوچھ سکتے ہیں کہ اُنہوں نے کیا سیکھا ہے۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) عظیم اُستاد، باب 41
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 41 اور دُعا