یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 اپریل ص.‏ 6
  • گیت ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گیت ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • خوشی سے یہوواہ کی حمد کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • یہوواہ کے حضور گیت گائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • کیا آپ اجلاسوں پر یہوواہ کے حضور گیت گانے کے لئے تیار ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 اپریل ص.‏ 6

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گیت ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں

بھائی ایرک فراسٹ پیانو بجا رہے ہیں۔‏

جب پولُس رسول اور سیلاس قید میں تھے تو اُنہوں نے گیت گا کر یہوواہ خدا کی حمد کی۔ (‏اعما 16:‏25‏)‏ جدید زمانے میں بھی یہوواہ کے بندوں نے ایسا کِیا ہے۔ مثال کے طور پر نازی جرمنی میں زاکسن‌ہاؤزن کے قیدی کیمپ میں رہنے والے یہوواہ کے گواہ اور سائبیریا میں جلاوطن ہونے والے یہوواہ کے گواہ گیت گاتے تھے۔ اِن مثالوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ گیتوں کے ذریعے اُن مسیحیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔‏

بہت سی زبانوں میں جلد ہی گیتوں کی نئی کتاب دستیاب ہوگی۔ لیکن ہمارے پاس جو بھی گیت دستیاب ہیں، ہم اُنہیں خاندانی عبادت کے دوران گا سکتے ہیں تاکہ اُن کے بول ہمیں زبانی یاد ہو جائیں۔ (‏اِفس 5:‏19‏)‏ اِس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب ہمیں مشکلات کا سامنا ہوگا تو پاک روح ہمیں یہ گیت یاد دِلائے گی۔ گیتوں کے ذریعے ہمارا دھیان ہماری اُمید پر رہتا ہے۔ گیت اُس وقت بھی ہمارا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں جب ہم کسی مشکل سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ اور جب ہم خوش ہوتے ہیں تو گیت گانے سے ہماری خوشی میں اِضافہ ہوتا ہے۔ لہٰذا آئیں، اِن گیتوں کو ”‏آواز بلند کر کے خوشی سے گائیں۔“‏—‏1-‏توا 15:‏16؛‏ زبور 33:‏1-‏3‏۔‏

ویڈیو A SONG THAT INSPIRED LABORERS کو دیکھیں۔ پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بھائی فراسٹ نے کن حالات کی وجہ سے ایک گیت بنایا؟‏

  • اِس گیت کے ذریعے اُن بھائیوں کو کیسے حوصلہ ملا جو قیدی کیمپ میں تھے؟‏

  • ہمارے گیت روزمرہ زندگی کے کن حلقوں میں ہمارا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں؟‏

  • آپ کون سے گیت زبانی یاد کرنا چاہتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں