2-8 جنوری
یسعیاہ 24-28
گیت 12 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”یہوواہ اپنے بندوں کا خیال رکھتا ہے“: (10 منٹ)
یسع 25:4، 5—یہوواہ خدا اُن تمام لوگوں کے لیے پناہگاہ ہے جو اُس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ (آئیپی-1 ص. 272، پ. 5)
یسع 25:6—یہوواہ خدا اپنے وعدے کے مطابق ہمیں کثرت سے روحانی خوراک فراہم کر رہا ہے۔ (م16.05 ص. 24، پ. 4؛ آئیپی-1 ص. 273، پ. 6، 7)
یسع 25:7، 8—گُناہ اور موت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے گا۔ (م14 15/9 ص. 26، پ. 15؛ آئیپی-1 ص. 273، 274، پ. 8، 9)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
یسع 26:15—جب یہوواہ خدا ”ملک کی حدود“ کو بڑھاتا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ (م15 15/7 ص. 11، پ. 18)
یسع 26:20—اِس آیت میں ”خلوتخانوں“ سے کیا مُراد ہے؟ (م13 15/3 ص. 23، پ. 15، 16)
مَیں نے یسعیاہ 24-28 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
مَیں اِن ابواب میں سے کون سی باتیں مُنادی کے کام میں اِستعمال کر سکتا ہوں؟
تلاوت: (4 منٹ یا اِس سے کم) یسع 28:1-13
شاگرد بنانے کی تربیت
اِس مہینے کی پیشکشوں کی تیاری کریں: (15 منٹ) ”پیشکش کے لیے تجاویز“ پر سامعین سے باتچیت۔ منظروں میں دِکھائیں کہ پیشکش کے لیے تجاویز کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے اور پھر اِن پر باتچیت کریں۔ اِس مہینے مبشر اُن لوگوں کو کتاب ”خدا کا کلام—تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام“ پیش کر سکتے ہیں جو بائبل کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
مقامی ضروریات: (15 منٹ) اگر آپ چاہیں تو آپ 2016ء کی سالانہ کتاب کے صفحہ 140 سے 142 پر بات کر سکتے ہیں۔ سامعین سے پوچھیں کہ اُنہوں نے کیا سیکھا ہے۔
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: (30 منٹ) عظیم اُستاد، باب 15
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 35 اور دُعا