یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 ستمبر ص.‏ 3
  • ‏’‏یہوواہ کی شریعت پر عمل کریں‘‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏’‏یہوواہ کی شریعت پر عمل کریں‘‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے کلام پر بھروسا رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • خدا کے کلام سے اپنی راہ روشن کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • آپ خدا کے کلام سے کتنی محبت رکھتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ‏”‏مَیں تیری شریعت سے کیسی محبت رکھتا ہوں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 ستمبر ص.‏ 3

پاک کلام سے سنہری باتیں :‏ زبور 119

‏’‏یہوواہ کی شریعت پر عمل کریں‘‏

یہوواہ کی شریعت یعنی حکموں پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ ہم خوشی سے اُس کی رہنمائی کو قبول کریں۔ بائبل میں بہت سے ایسے لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہوں نے زبورنویس کی طرح یہوواہ کی شریعت پر عمل کِیا اور اُس پر بھروسا کِیا۔‏

زبورنویس نے ہاتھ میں لاٹھی پکڑی ہوئی ہے۔‏

حقیقی خوشی یہوواہ کی شریعت پر عمل کرنے سے ملتی ہے

119:‏1-‏8

یشوع طومار پڑھ رہے ہیں۔‏

یشوع نے یہوواہ کی رہنمائی پر پورا بھروسا ظاہر کِیا۔ وہ جانتے تھے کہ اگر وہ خوشی اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُنہیں پورے دل سے یہوواہ خدا پر بھروسا رکھنا ہوگا۔‏

خدا کے کلام کے ذریعے ہمیں زندگی کی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ ملتا ہے

119:‏33-‏40

یرمیاہ دُعا کر رہے ہیں۔‏

یرمیاہ نے مشکلات کے دوران دلیری ظاہر کی اور یہوواہ خدا پر بھروسا رکھا۔ اُنہوں نے اپنی زندگی کو سادہ رکھا اور اپنی ذمے‌داری کو پورا کرنے میں لگے رہے۔‏

خدا کے کلام کا صحیح علم حاصل کرنے سے ہمیں اِعتماد سے خدا کا پیغام سنانے کی ترغیب ملتی ہے

119:‏41-‏48

پولُس رسول حاکم فیلکس کو گواہی دے رہے ہیں۔‏

پولُس رسول کسی بھی شخص کو خدا کا پیغام سنانے سے نہیں ڈرتے تھے۔ جب اُنہوں نے حاکم فیلکس کے سامنے دلیری سے گواہی دی تب بھی اُنہیں یہوواہ خدا کی مدد پر پورا بھروسا تھا۔‏

زبورنویس نے ہاتھ میں لاٹھی پکڑی ہوئی ہے۔‏

مَیں کن جگہوں پر زیادہ دلیری سے لوگوں کو خدا کا پیغام سنا سکتا ہوں؟‏

  • سکول میں

  • کام پر

  • گھر میں

  • کسی اَور جگہ پر

زبور 119 کو عبرانی زبان کے حروفِ‌تہجی کی ترتیب کے مطابق لکھا گیا، شاید اِس لیے کہ اِسے آسانی سے زبانی یاد کِیا جا سکے۔ اِس زبور میں 22 بند ہیں اور ہر بند میں 8 شعر ہیں۔ ہر بند کے تمام شعر عبرانی زبان  کے ایک ہی حرف سے شروع ہوتے ہیں۔ چونکہ عبرانی  زبان کے 22 حروفِ‌تہجی ہیں اِس لیے اِس زبور میں  176  شعر یا آیتیں ہیں۔ اِس وجہ سے یہ زبور بائبل میں سب سے لمبا زبور ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں