یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ16 مارچ ص.‏ 7
  • فدیہ—‏مُردوں کے جی اُٹھنے کا ذریعہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فدیہ—‏مُردوں کے جی اُٹھنے کا ذریعہ
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • انسان موت کی گرفت سے آزاد ہوگا
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • غمزدہ ہونے کے باوجود، ہم نااُمید نہیں ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • مُردوں کے لئے کیا اُمید ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • آپ اپنے اُن عزیزوں سے دوبارہ مل سکتے ہیں جو فوت ہو چُکے ہیں!‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
م‌زخ16 مارچ ص.‏ 7

28 مارچ–‏3 اپریل

فدیہ—‏مُردوں کے جی اُٹھنے کا ذریعہ

ایک لڑکی اپنی بہن کی موت پر بہت غمزدہ ہے مگر وہ اُس وقت کے بارے میں سوچ رہی ہے جب خدا مُردوں کو زندہ کرے گا۔‏

یادگاری تقریب کے ذریعے ہمیں اُن برکتوں پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے جو ہمیں یسوع مسیح کی قربانی کی بِنا پر ملیں گی۔ اِن میں سے ایک برکت یہ ہے کہ یہوواہ خدا مُردوں کو زندہ کرے گا۔ وہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ اِنسان مریں۔ اِسی لیے جب ہمارا کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے تو ہم سخت کرب سے گزرتے ہیں۔ (‏1-‏کُر 15:‏26‏)‏ جب یسوع نے لعزر کی موت پر اپنے پیروکاروں کو روتے دیکھا تو وہ خود بھی بڑے غم‌زدہ ہوئے۔ (‏یوح 11:‏33-‏35‏)‏ یسوع مسیح کے احساسات سے اُن کے آسمانی باپ کے احساسات کی جھلک نظر آتی ہے۔ اِس لیے ہم پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ جب ہم اپنے کسی عزیز کی موت پر غم‌زدہ ہوتے ہیں تو ہمیں اِس حالت میں دیکھ کر یہوواہ خدا کو بے‌حد دُکھ ہوتا ہے۔ (‏یوح 14:‏7‏)‏ یہوواہ خدا بڑی شدت سے اُس وقت کا اِنتظار کر رہا ہے جب وہ اپنے بندوں کو زندہ کرے گا۔ اور یقیناً ہم بھی اُس وقت کے بڑے مشتاق ہیں۔—‏ایو 14:‏14، 15‏۔‏

چونکہ یہوواہ خدا ہر کام منظم طریقے سے کرتا ہے اِس لیے ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ مُردوں کو بھی منظم انداز میں ہی زندہ کرے گا۔ (‏1-‏کُر 14:‏33،‏ 40‏)‏ جنازوں کے لیے جمع ہونے کی بجائے شاید ہم تھوڑے تھوڑے عرصے بعد اُن لوگوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے جمع ہوں گے جنہیں زندہ کِیا جائے گا۔ جب آپ کا کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے تو کیا آپ اُس وقت کے بارے میں سوچتے ہیں جب خدا مُردوں کو زندہ کرے گا؟ (‏2-‏کُر 4:‏17، 18‏)‏ کیا آپ اِس بات کے لیے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اُس نے فدیے کا بندوبست کِیا اور اپنے کلام میں یہ بتایا کہ وہ مُردوں کو زندہ کرے گا؟—‏کُل 3:‏15‏۔‏

  • آپ اپنے کن دوستوں اور رشتے‌داروں سے خاص طور پر ملنے کے  مشتاق ہیں؟‏

  • آپ بائبل میں ذکرکردہ خدا کے کن بندوں سے ملنا چاہیں گے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں