1-7 فروری
نحمیاہ 1-4
گیت 13 اور دُعا
اِبتدائی کلمات (3 منٹ یا اِس سے کم)
پاک کلام سے سنہری باتیں
”نحمیاہ کی نظر میں یہوواہ کی عبادت سب سے اہم تھی“: (10 منٹ)
نحم 1:11–2:3—نحمیاہ کو یہوواہ خدا کی عبادت کو سب سے زیادہ اہمیت دینے سے خوشی ملی۔ (م06 1/2 ص. 9، پ. 7)
نحم 4:14—یہوواہ کو یاد رکھنے سے نحمیاہ ڈٹ کر مخالفین کا سامنا کر پائے۔ (م06 1/2 ص. 10، پ. 3)
سنہری باتوں کی تلاش: (8 منٹ)
نحم 1:1؛ 2:1—ہم کیوں کہہ سکتے ہیں کہ نحمیاہ 1:1 میں ذکرکردہ ”بیسویں برس“ اور نحمیاہ 2:1 میں ذکرکردہ ”بیسویں برس“ کا شمار ایک ہی تاریخ سے کِیا گیا ہے؟ (م06 1/2 ص. 8، پ. 5)
نحم 4:17، 18—ایک اِسرائیلی ایک ہی ہاتھ سے تعمیرومرمت کا کام کیسے کر سکتا تھا؟ (م06 1/2 ص. 9، پ. 1)
مَیں نے نحمیاہ 1-4 ابواب سے یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟
مَیں اِن ابواب میں سے کون سی باتیں مُنادی کے کام میں اِستعمال کر سکتا ہوں؟
تلاوت: نحم 3:1-14 (4 منٹ یا اِس سے کم)
شاگرد بنانے کی تربیت
اِس مہینے کی پیشکشوں کی تیاری کریں: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ منظروں میں دِکھائیں کہ پیشکش کے لیے تجاویز کو کیسے اِستعمال کِیا جا سکتا ہے اور پھر اِن پر باتچیت کریں اور اِس بات کو اُجاگر کریں کہ واپسی ملاقات کی بنیاد کیسے ڈالی گئی۔ بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ اپنی پیشکش خود بنائیں۔
مسیحیوں کے طور پر زندگی
ابھی سے مارچ اور اپریل میں مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کا منصوبہ بنائیں: (15 منٹ) سامعین سے باتچیت۔ مضمون ”اپنی خوشی کو بڑھانے کا شاندار موقع“ میں سے کچھ نکات پر بات کریں۔ (بادشاہتی خدمتگزاری 2/14 ص. 2) بہن بھائیوں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بنائیں۔ (امثا 21:5) ایک یا دو مبشروں کا اِنٹرویو لیں جو پہلے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر چُکے ہیں۔ اُن سے پوچھیں کہ اُنہیں کون سی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا؟ اور اُنہیں کون سی خوشیاں ملیں؟
بائبل کا کلیسیائی مطالعہ: خدا کی محبت، باب 7، پ. 10-19، ص. 81 پر بکس (30 منٹ)
دُہرائی اور اگلے اِجلاس پر ایک نظر (3 منٹ)
گیت 40 اور دُعا