اعلانات
▪ اگلے مہینوں میں یہ پیش کریں: ستمبر اور اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! جب آپ کسی شخص سے دوبارہ ملنے کے لئے جاتے ہیں تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم پیش کریں یا پھر اُس کی تعلیم کے لحاظ سے بروشر خدا کی سنیں یا پھر خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔ نومبر اور دسمبر: مبشر اِن پرچوں میں سے کوئی پرچہ پیش کر سکتے ہیں: تمام دُکھتکلیف کا عنقریب خاتمہ! یہوواہ کون ہے؟ یسوع مسیح کون ہے؟ کیا آپ سچائی جاننے کی خواہش رکھتے ہیں؟ اگر ایک شخص دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اُسے کتاب پاک صحائف کی تعلیم، بروشر خدا کی سنیں یا خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں پیش کریں اور اُسے دِکھائیں کہ ہم اِن کے ذریعے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے کرتے ہیں۔
▪ صوبائی اجتماع سے ایک ہفتہ پہلے کے خدمتی اجلاس کے شیڈول میں ردوبدل کِیا جا سکتا ہے تاکہ اجتماع پر حاضر ہونے کے سلسلے میں یاددہانیوں اور مشوروں پر بات کی جا سکے۔ صوبائی اجتماع کے ایک یا دو مہینے بعد مقامی ضروریات کے حصے میں اجتماع پر پیش کئے گئے اُن نکات پر بات کی جا سکتی ہے جنہیں مبشروں نے مُنادی کے کام میں مفید پایا ہے۔
▪ ۵ نومبر ۲۰۱۲ءسے شروع ہونے والے ہفتے سے کلیسیائی بائبل مطالعے کے لئے کتاب خدا کی محبت میں قائم رہیں استعمال کی جائے گی۔
▪ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے بعد جو خاص تقریر پیش کی جاتی ہے، ۲۰۱۳ء میں وہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پیش کی جائے گی۔ اِس تقریر کا عنوان بعد میں بتایا جائے گا۔ جن کلیسیاؤں میں اِس ہفتے کے دوران سفری نگہبان کا دورہ یا کوئی اجتماع ہے، وہاں خاص تقریر اُس سے اگلے ہفتے پیش کی جائے گی۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ تقریر یکم اپریل سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔