یہوواہ خدا سے تربیت پانے کے ہر موقعے سے فائدہ اُٹھائیں
۱. یہوواہ خدا تعلیم کے بارے میں کیسا نظریہ رکھتا ہے؟
۱ ہمارا عظیم ”مُعلم“ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم تعلیم حاصل کریں۔ (یسع ۳۰:۲۰) جب اُس نے اپنے پہلوٹھے بیٹے کو خلق کِیا تو اُس نے تعلیم دینا شروع کِیا۔ (یوح ۸:۲۸) آدم کی بغاوت کے بعد خدا نے انسانوں کو تعلیم دینا بند نہیں کِیا بلکہ وہ اُن کی رہنمائی کرتا رہا۔—یسع ۴۸:۱۷، ۱۸؛ ۲-تیم ۳:۱۴، ۱۵۔
۲. آجکل یہوواہ خدا کتنے بڑے پیمانے پر انسانوں کو تعلیم دے رہا ہے؟
۲ آجکل یہوواہ خدا بہت بڑے پیمانے پر انسانوں کو تعلیم دے رہا ہے۔ جیسا کہ یسعیاہ نبی نے پیشینگوئی کی، ہمارے زمانے میں دُنیابھر سے لاکھوں لوگ ’یہوواہ کے گھر کے پہاڑ‘ کی طرف آ رہے ہیں۔ (یسع ۲:۲) وہ اِس لئے ’یہوواہ کے گھر کے پہاڑ‘ کی طرف آ رہے ہیں کیونکہ وہ خدا سے تعلیم پانا چاہتے ہیں۔ (یسع ۲:۳) سن ۲۰۱۰ء میں یہوواہ کے گواہوں نے لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتانے اور اُنہیں بائبل کی سچائیاں سکھانے میں ایک ارب۶۰ کروڑ سے زائد گھنٹے صرف کئے۔ اِس کے علاوہ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی ایک لاکھ ۵ ہزار سے زیادہ کلیسیائیں ہیں جن میں لوگ ہر ہفتے یہوواہ خدا سے تعلیم پاتے ہیں۔ دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت ۵۰۰ سے زیادہ زبانوں میں رسالے اور کتابیں شائع کر رہی ہے تاکہ لوگ یہوواہ خدا سے تعلیم پا سکیں۔
۳. یہوواہ خدا سے تعلیم پانے سے آپ کو کونسے فائدے حاصل ہوئے ہیں؟
۳ یہوواہ خدا سے تعلیم پائیں: یہوواہ خدا سے تعلیم پانے سے ہمیں بڑا فائدہ ہوا ہے۔ ہم نے سیکھ لیا ہے کہ خدا کا نام کیا ہے اور خدا کو انسانوں کی کتنی فکر ہے۔ (زبور ۸۳:۱۸؛ ۱-پطر ۵:۶، ۷) ہم نے بہت سے اہم سوالوں کے جواب بھی حاصل کر لئے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم نے سیکھ لیا ہے کہ انسانوں کو دُکھ اور تکلیف کیوں سہنی پڑتی ہے؟ ہم حقیقی خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ اور زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اِس کے علاوہ یہوواہ خدا نے ہمیں اصول دئے ہیں جن کی بِنا پر ہم اچھے اور بُرے میں امتیاز کر سکتے ہیں اور اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔—یشو ۱:۸۔
۴. (الف) ہمارے پاس خدا سے تربیت حاصل کرنے کے کونسے موقعے ہیں؟ (ب) ہمیں یہوواہ خدا سے تربیت پانے کے ہر موقعے سے فائدہ کیوں اُٹھانا چاہئے؟
۴ یہوواہ خدا اپنے بہت سے خادموں کو خاص تربیت بھی دیتا ہے تاکہ وہ اُس کی خدمت میں آگے بڑھ سکیں۔ صفحہ ۴ سے ۶ پر ایسے موقعوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جن سے فائدہ اُٹھا کر کچھ بہنبھائی خدا سے خاص تربیت حاصل کرتے ہیں۔ شاید ہمارے حالات ایسے نہ ہوں کہ ہم اِن میں سے کسی موقعے سے فائدہ اُٹھا سکیں۔ لیکن کیا ہم اُن موقعوں سے پوری طرح سے فائدہ اُٹھاتے ہیں جو ہماری پہنچ میں ہیں؟ آجکل نوجوانوں پر دُنیا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ لیکن خدا کی تعلیم دُنیا کی تعلیم سے کہیں زیادہ اعلیٰ ہے۔ لہٰذا کیا ہم نوجوانوں کی حوصلہافزائی کرتے ہیں کہ وہ خدا کی خدمت میں آگے بڑھنے کے لئے منصوبے بنائیں اور خدا سے تعلیم پائیں؟ اگر ہم یہوواہ خدا سے تربیت پانے کے ہر موقعے سے فائدہ اُٹھاتے ہیں تو ہم نہ صرف اب خوش رہیں گے بلکہ مستقبل میں ہمیشہ کی زندگی سے بھی لطف اُٹھائیں گے۔—زبور ۱۱۹:۱۰۵؛ یوح ۱۷:۳۔
یہوواہ کی تنظیم کے ذریعے تعلیم پانے کے کچھ موقعے
پڑھائی لکھائی سکھانے کا پروگرام
• مقصد: اِس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو پڑھنا لکھنا سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ خود بائبل پڑھ سکیں، اِس کا مطالعہ کر سکیں اور دوسروں کو بھی سچائی سکھا سکیں۔
• دورانیہ: ضرورت کے مطابق۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ مقامی کنگڈمہال میں۔
• کونکون شریک ہو سکتا ہے؟ تمام مبشر اور بائبل کے پیغام میں دلچسپی لینے والے اشخاص جو باقاعدگی سے اجلاسوں پر آتے ہیں۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ کلیسیا کے بزرگ ضرورت کے مطابق پڑھائی لکھائی سکھانے کے پروگرام کا انتظام کرتے ہیں۔ وہ اُن سب لوگوں کو اِس میں شریک ہونے کا موقع دیتے ہیں جن کو اِس سے فائدہ ہوگا۔
مسیحی خدمتی سکول
• مقصد: اِس سکول میں مبشروں کی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے لوگوں کو خوشخبری سنا سکیں اور اُن کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کر سکیں۔
• دورانیہ: یہ سکول لگاتار منعقد ہوتا ہے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ مقامی کنگڈمہال میں۔
• کونکون شریک ہو سکتا ہے؟ تمام مبشر اور وہ لوگ جو باقاعدگی سے اجلاسوں پر آتے ہیں، بائبل کی تعلیمات کو دل سے قبول کرتے ہیں اور خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ مسیحی خدمتی سکول کے نگہبان سے بات کریں۔
غیرزبان سیکھنے کا کورس
• مقصد: اِس کورس میں مبشروں کو کوئی غیرزبان سکھائی جاتی ہے تاکہ وہ لوگوں کو اُن کی زبان میں خوشخبری سنا سکیں۔
• دورانیہ: چار سے پانچ مہینے۔ اِس کورس کی کلاس عموماً ہفتے کی صبح ایک یا دو گھنٹے کے لئے ہوتی ہے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ عموماً کسی قریبی کنگڈمہال میں۔
• کونکون شریک ہو سکتا ہے؟ وہ مبشر جو کلیسیا میں نیکنام ہیں اور کسی غیرزبان میں مُنادی کا کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ برانچ کی کمیٹی علاقے کی ضرورت کے مطابق اِس کورس کا انتظام کرتی ہے۔
کنگڈمہال کی تعمیرومرمت
• مقصد: یہ کوئی سکول تو نہیں ہے لیکن اِس انتظام کے تحت رضاکاروں کو مختلف مہارتیں سکھائی جاتی ہیں تاکہ وہ تعمیرومرمت کے کام میں مدد کر سکیں۔
• دورانیہ: ہر ایک رضاکار کے حالات کے مطابق۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ تعمیراتی کام کی ہر ایک کمیٹی کسی مخصوص علاقے میں کنگڈمہالوں کی تعمیر کا انتظام کرتی ہے۔ رضاکاروں کو اِس علاقے میں کہیں بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ شاید کچھ رضاکاروں کو دوسرے علاقوں یا ملکوں میں بھی بھیجا جائے تاکہ وہ امدادی کارروائیوں میں مدد کریں۔
• شرائط: اِس میں ایسے بپتسمہیافتہ بھائی اور بہنیں شریک ہو سکتے ہیں جنہیں اِس کام کے لئے بزرگوں کی جماعت کی منظوری حاصل ہو۔ لازمی نہیں کہ وہ تعمیر کے کام میں مہارت رکھتا ہو۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ Volunteer Kingdom Hall فارم (S-82) پُر کریں۔ یہ فارم مقامی بزرگوں سے لیا جا سکتا ہے۔
پہلکاروں کے لئے سکول
• مقصد: اِس سکول میں پہلکاروں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ ’اپنی خدمت کو پورا کر سکیں۔‘—۲-تیم ۴:۵۔
• دورانیہ: دو ہفتے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ یہ فیصلہ برانچ کا دفتر کرتا ہے لیکن عموماً اِسے کسی قریبی کنگڈمہال میں منعقد کِیا جاتا ہے۔
• شرائط: اِس سکول میں شریک ہونے والوں کو کمازکم ایک سال سے پہلکار ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ حلقے کا نگہبان شرائط پر پورا اُترنے والے پہلکاروں کو اطلاع بھیجتا ہے کہ وہ کب سکول میں شامل ہوں گے۔
بیتایل میں خدمت شروع کرنے والوں کے لئے سکول
• مقصد: اِس سکول کے ذریعے بیتایل میں خدمت شروع کرنے والوں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اچھی طرح سے بیتایل میں خدمت انجام دے سکیں۔
• دورانیہ: سولہ ہفتے تک، ہر ہفتے ایک گھنٹہ۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ بیتایل میں۔
• شرائط: اِس سکول میں بیتایل کے مستقل رُکن یا پھر ایسے رضاکار شریک ہوتے ہیں جو ایک سال یا اِس سے زیادہ عرصے تک بیتایل میں خدمت کریں گے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ بیتایل اُن رُکنوں کے نام خودبخود لکھ لیتا ہے جو شرائط پر پورا اُترتے ہیں۔
بادشاہتی خدمتی سکول
• مقصد: اِس سکول کے ذریعے بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ کلیسیا کی نگہبانی کر سکیں اور اپنی ذمہداریوں کو اچھی طرح پورا کر سکیں۔ (اعما ۲۰:۲۸) یہ سکول گورننگ باڈی کے فیصلے سے ہر چند سال بعد منعقد کِیا جاتا ہے۔
• دورانیہ: حالیہ سالوں میں اِسے بزرگوں کے لئے ڈیڑھ دن اور خدمتگزار خادموں کے لئے ایک دن کے لئے منعقد کِیا گیا ہے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ عموماً کسی قریبی کنگڈمہال یا اسمبلیہال میں۔
• شرائط: بزرگ یا خدمتگزار خادم ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ حلقے کا نگہبان شرائط پر پورا اُترنے والے بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو اِس کے لئے دعوتنامے بھیجتا ہے۔
کلیسیا کے بزرگوں کے لئے سکولa
• مقصد: اِس سکول کے ذریعے بزرگوں کی تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ کلیسیا میں اپنی ذمہداریوں کو پورا کر سکیں۔
• دورانیہ: پانچ دن۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ یہ فیصلہ برانچ کا دفتر کرتا ہے لیکن عموماً اِسے کسی قریبی کنگڈمہال یا اسمبلیہال میں منعقد کِیا جاتا ہے۔
• شرائط: بزرگ ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ برانچ کا دفتر شرائط پر پورا اُترنے والے بزرگوں کو دعوتنامے بھیجتا ہے۔
سفری نگہبانوں اور اُن کی بیویوں کے لئے سکولb
• مقصد: اِس کے ذریعے حلقے کے نگہبانوں اور صوبائی نگہبانوں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ مؤثر طریقے سے کلیسیاؤں کی دیکھبھال کر سکیں، ”کلام سنانے اور تعلیم دینے میں محنت“ کر سکیں اور خدا کے گلّے کی گلّہبانی کر سکیں۔—۱-تیم ۵:۱۷؛ ۱-پطر ۵:۲، ۳۔
• دورانیہ: دو مہینے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ اِس کا فیصلہ برانچ کا دفتر کرتا ہے۔
• شرائط: حلقے کا نگہبان یا صوبائی نگہبان ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ برانچ کا دفتر شرائط پر پورا اُترنے والے سفری نگہبانوں اور اُن کی بیویوں کو دعوتنامے بھیجتا ہے۔
غیرشادیشُدہ بھائیوں کے لئے سکولc
• مقصد: اِس کے ذریعے غیرشادیشُدہ بزرگوں اور خادموں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ کلیسیا میں زیادہ ذمہداریاں اُٹھا سکیں۔ زیادہتر بھائیوں کو اُن کے اپنے ملک میں ایسی کلیسیاؤں میں بھیجا جاتا ہے جہاں بھائیوں کی ضرورت ہو۔ کچھ بھائیوں کو دوسرے ملکوں میں خدمت کرنے کے لئے بھی بھیجا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ اِس کے لئے راضی ہوں۔
• دورانیہ: دو مہینے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ یہ فیصلہ برانچ کا دفتر کرتا ہے لیکن عموماً اِسے کسی کنگڈمہال یا اسمبلیہال میں منعقد کِیا جاتا ہے۔
• شرائط: اِس سکول کے لئے درخواست دینے والے بھائیوں کو غیرشادیشُدہ ہونا چاہئے اور اُن کی عمر ۲۳ سے ۶۲ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ اُن کی صحت اچھی ہونی چاہئے۔ اُن کے دل میں یہ خواہش ہونی چاہئے کہ وہ ایسے علاقوں میں اپنے بہنبھائیوں کی خدمت کریں اور بادشاہت کے کام کو فروغ دیں جہاں بھائیوں کی ضرورت ہے۔ (مر ۱۰:۲۹، ۳۰) اُنہیں کمازکم دو سال سے خدمتگزار خادم یا بزرگ ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ اگر آپ کے ملک میں بھائیوں کو اِس سکول میں شریک ہونے کا موقع فراہم کِیا جاتا ہے تو حلقے کے اجتماع پر اِس سلسلے میں ایک اجلاس ہوتا ہے۔ اِس اجلاس کے دوران مزید معلومات دی جاتی ہیں۔
شادیشُدہ جوڑوں کے لئے سکولd
• مقصد: اِس کے ذریعے شادیشُدہ جوڑوں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے یہوواہ خدا کی خدمت کر سکیں۔ زیادہتر جوڑوں کو اُن کے اپنے ملک میں ایسی کلیسیاؤں میں بھیجا جاتا ہے جہاں ضرورت ہو۔ کچھ جوڑوں کو دوسرے ملکوں میں خدمت کرنے کے لئے بھی بھیجا جا سکتا ہے، بشرطیکہ وہ اِس کے لئے راضی ہوں۔
• دورانیہ: دو مہینے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ اِس سکول کی پہلی کچھ کلاسیں امریکہ میں یہوواہ کے گواہوں کے تعلیمی مرکز میں ہو رہی ہیں۔ اِس کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی اِس سکول کا آغاز ہوگا۔ برانچ کے دفتر کے فیصلے کے مطابق اِسے کسی کنگڈمہال، اسمبلیہال یا کسی اَور جگہ منعقد کِیا جائے گا۔
• شرائط: اِس سکول کے لئے درخواست دینے والے شادیشُدہ جوڑوں کی عمر ۲۵ سے ۵۰ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ اُن کی صحت اچھی ہونی چاہئے۔ اُن کے حالات ایسے ہونے چاہئیں کہ وہ کسی بھی علاقے میں جا کر خدمت کر سکیں جہاں ضرورت ہو۔ اُن کا رویہ یسعیاہ نبی جیسا ہونا چاہئے جنہوں نے کہا: ”مَیں حاضر ہوں مجھے بھیج۔“ (یسع ۶:۸) اُن کی شادی کو کمازکم دو سال ہونے چاہئیں۔ اُنہیں بغیر کسی وقفے کے کمازکم دو سال سے کُلوقتی خادم ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ اگر آپ کے ملک میں شادیشُدہ جوڑوں کو اِس سکول میں شریک ہونے کا موقع فراہم کِیا جاتا ہے تو خاص اجتماع پر اِس سلسلے میں ایک اجلاس ہوتا ہے۔ اِس اجلاس کے دوران مزید معلومات دی جاتی ہیں۔
گلئیڈ سکول
• مقصد: اِس کے ذریعے پہلکاروں اور دوسرے کُلوقتی خادموں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ مشنریوں کے طور پر خدمت کر سکیں۔
• دورانیہ: پانچ مہینے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ امریکہ میں یہوواہ کے گواہوں کے تعلیمی مرکز میں۔
• شرائط: جب شادیشُدہ جوڑے پہلی مرتبہ اِس کے لئے درخواست دیتے ہیں تو اُنہیں تین سال سے بپتسمہیافتہ ہونا چاہئے اور اُن کی عمر ۲۱ سے ۳۸ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ اُنہیں کمازکم دو سال سے شادیشُدہ ہونا چاہئے اور بغیر کسی وقفے کے دو سال سے کُلوقتی خادم ہونا چاہئے۔ اُنہیں انگریزی زبان آنی چاہئے۔ اُن کی صحت اچھی ہونی چاہئے۔ ایسے بہنبھائی بھی اِس سکول کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جو کسی دوسرے ملک میں پہلکار کے طور پر خدمت کر رہے ہیں (اِن میں وہ بھی شامل ہیں جو پہلے ہی مشنری کے طور پر خدمت کر رہے ہیں)، جو سفری نگہبان ہیں، جو بیتایل میں خدمت کرتے ہیں اور ایسے اشخاص بھی جنہوں نے منسٹریل ٹریننگ سکول، غیرشادیشُدہ بھائیوں کے لئے سکول یا شادیشُدہ جوڑوں کے لئے سکول سے تربیت حاصل کی ہے۔ اُن پر بھی اُوپر دی گئی شرائط لاگو ہوتی ہیں۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ کچھ ملکوں میں اُن اشخاص کے لئے صوبائی اجتماع پر ایک اجلاس منعقد کِیا جاتا ہے جو اِس سکول کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں۔ اِس اجلاس کے دوران مزید معلومات دی جاتی ہیں۔ اگر آپ کے ملک میں صوبائی اجتماع پر اِس سکول کے سلسلے میں اجلاس نہیں ہوتا اور آپ اِس کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو آپ اپنے ملک کے برانچ کے دفتر کو خط لکھ کر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
برانچ کی کمیٹی کے رُکنوں اور اُن کی بیویوں کے لئے سکول
• مقصد: اِس کے ذریعے برانچ کی کمیٹی کے رُکنوں کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ اچھی طرح سے بیتایل میں ہونے والے کاموں کی نگرانی کر سکیں، مثلاً رسالوں اور کتابوں کے ترجمے، اُن کی چھپائی اور اُنہیں کلیسیاؤں تک پہنچانے کے کام کی؛ تاکہ وہ ایسے مسئلوں پر توجہ دے سکیں جن کا کلیسیاؤں پر اثر ہو سکتا ہے؛ اور تاکہ وہ اُن حلقوں اور صوبوں کی نگرانی کر سکیں جو اُن کی برانچ کے علاقے میں ہیں۔—لو ۱۲:۴۸۔
• دورانیہ: دو مہینے۔
• یہ کہاں منعقد ہوتا ہے؟ امریکہ میں یہوواہ کے گواہوں کے تعلیمی مرکز میں۔
• شرائط: برانچ کی کمیٹی یا ملک کی کمیٹی کا رُکن ہونا چاہئے۔
• نام لکھوانے کے لئے کیا کریں؟ شرائط پر پورا اُترنے والے بھائیوں اور اُن کی بیویوں کو گورننگ باڈی کی طرف سے دعوتنامے بھیجے جاتے ہیں۔
[فٹنوٹ]
a فیالحال یہ سکول ہر ملک میں منعقد نہیں ہو رہا۔
b فیالحال یہ سکول ہر ملک میں منعقد نہیں ہو رہا۔
c فیالحال یہ سکول ہر ملک میں منعقد نہیں ہو رہا۔
d فیالحال یہ سکول ہر ملک میں منعقد نہیں ہو رہا۔