نئے مبشروں کی مدد کریں
۱. جب آپ نے پہلی مرتبہ مُنادی کے کام میں حصہ لیا تھا تو آپ کیسا محسوس کر رہے تھے؟
۱ کیا آپ کو وہ دن یاد ہے جب آپ نے پہلی مرتبہ گھرگھر مُنادی کی تھی؟ شاید آپ بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ لیکن آپ کو یہ تسلی تھی کہ آپ کے ساتھ ایک تجربہکار مبشر ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ مگر اب آپ نے خود مُنادی کے کام میں کافی تجربہ حاصل کر لیا ہے اور آپ اِس کام میں نئے مبشروں کی مدد کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
۲. نئے مبشروں کو کونسی باتیں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے؟
۲ نئے مبشروں کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ دروازے پر آنے والے شخص کے ساتھ باتچیت کیسے شروع کر سکتے ہیں اور اُس کو بائبل سے کونسی آیات دکھا سکتے ہیں۔ نئے مبشروں کو یہ بھی سیکھنا چاہئے کہ وہ اُس شخص کے ساتھ دوبارہ ملاقات کیسے کر سکتے ہیں اور اُس کے ساتھ بائبل کا مطالعہ کیسے شروع کر سکتے ہیں۔ گھرگھر مُنادی کرنے کے علاوہ نئے مبشروں کو مُنادی کرنے کے اَور طریقوں کے بارے میں سیکھنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے مثلاً گلیوں، بازاروں یا دُکانوں وغیرہ میں بادشاہت کی مُنادی کرنا۔ آپ اِس سلسلے میں اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ آپ اُن کے لئے ایک اچھی مثال قائم کر سکتے ہیں اور اُنہیں اچھے مشورے دے سکتے ہیں۔
۳. ہم نئے مبشروں کے لئے اچھی مثال کیسے قائم کر سکتے ہیں؟
۳ اچھی مثال قائم کریں: یسوع مسیح نے اپنی مثال کے ذریعے اپنے شاگردوں کو مُنادی کرنا سکھایا تھا۔ (لو ۸:۱؛ ۱-پطر ۲:۲۱) جب آپ کسی نئے مبشر کے ساتھ مُنادی کے کام میں حصہ لینے کا بندوبست بناتے ہیں تو ایک سادہ سی پیشکش تیار کریں۔ اِس سلسلے میں آپ تنظیم کی کتابوں، رسالوں یا پھر ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں آنے والی پیشکشوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ پھر جب آپ نئے مبشر کے ساتھ مُنادی کے لئے جاتے ہیں تو پہلے ایک یا دو گھروں میں خود بات کریں۔ اِس کے بعد اگلے گھر کی طرف جاتے ہوئے آپ اُس سے پوچھ سکتے ہیں کہ ”آپ کے خیال میں کیا میری پیشکش مؤثر تھی؟“ اِس طرح سے وہ مبشر یہ سمجھ جائے گا کہ دوسروں کے ساتھ مُنادی کے کام میں حصہ لینا بہت فائدہمند ہے۔ اِس کے علاوہ وہ اُن مشوروں کو بھی آسانی سے قبول کرے گا جو آپ اُس کی پیشکش کے بعد اُسے دیں گے۔
۴. ہم نئے مبشر کی پیشکش کو سننے کے بعد اُس کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۴ مشورہ دیں: یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو مُنادی کے کام کے سلسلے میں ہدایات بھی دی تھیں۔ (متی ۱۰:۵-۱۴) آپ بھی ایک نئے مبشر کو مشورہ دے سکتے ہیں۔ جب وہ صاحبِخانہ کے ساتھ باتچیت کرتا ہے تو اُس کی بات کو غور سے سنیں۔ پھر اگلے گھر کی طرف جاتے وقت اُس کی تعریف کریں۔ اُس صورت میں بھی ایسا کریں جب اُسے اپنی پیشکش کے کچھ پہلوؤں میں بہتری لانے کی ضرورت ہو۔ اُسے مشورہ دینے سے پہلے شاید آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ اگلے گھر میں بات کرتے وقت وہ اپنی پیشکش میں خود ہی بہتری لاتا ہے یا نہیں۔ شاید پہلے گھر میں بات کرتے وقت وہ کچھ گھبرایا ہوا تھا۔ اِس بات کو بھی ذہن میں رکھیں کہ ہر مبشر میں فرقفرق صلاحیتیں ہوتی ہیں اور یہ بھی کہ ایک کام کو کرنے کے مختلف طریقے ہوتے ہیں۔—۱-کر ۱۲:۴-۷۔
۵. ہم نئے مبشروں کو مشورہ کیسے دے سکتے ہیں؟
۵ کبھیکبھار شاید نیا مبشر خود آپ سے مشورہ مانگے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو اُس کی مدد کرنے کے لئے پہل کریں۔ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ بعض تجربہکار مبشر اِس سلسلے میں کچھ یوں کہتے ہیں: ”کیا مَیں آپ کو ایک مشورہ دے سکتا ہوں؟“ یاپھر ”آپ کے خیال میں گھر والے کے ساتھ آپ کی باتچیت کیسی رہی؟“ آپ کچھ یوں بھی کہہ سکتے ہیں: ”جب مَیں نیانیا مبشر بنا تھا تو مجھے بھی ایسا کرنا مشکل لگتا تھا لیکن میرے لئے یہ بات بہت فائدہمند رہی . . .۔“ بعض اوقات آپ اُس کے ساتھ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دئے گئے مشوروں پر بھی باتچیت کر سکتے ہیں۔ لیکن اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ایک وقت میں اُسے بہت سے مشورے نہ دیں بلکہ پیشکش کے ایک ہی پہلو کے سلسلے میں مشورہ دیں۔
۶. مُنادی کے کام کے سلسلے میں لوہا لوہے کو کیسے تیز کرتا ہے؟
۶ لوہا لوہے کو تیز کرتا ہے: حالانکہ تیمتھیس ایک تجربہکار مبشر تھا پھربھی پولس رسول نے اُسے نصیحت کی کہ وہ تعلیم دینے میں مہارت حاصل کرتا رہے اور روحانی طور پر ترقی کرتا رہے۔ (۱-تیم ۴:۱۳، ۱۵) شاید آپ بھی بہت سالوں سے مُنادی کے کام میں حصہ لے رہے ہیں لیکن پھر بھی آپ کو اپنی صلاحتیوں میں بہتر ی لاتے رہنا چاہئے۔ جن مبشروں کے ساتھ آپ مُنادی کرتے ہیں اُن سے سیکھیں، چاہے وہ آپ سے کم تجربہ کیوں نہ رکھتے ہوں۔ دوسرے مبشروں اور خاص طور پر نئے مبشروں کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ وہ بھی خوشخبری کی مُنادی کرنے میں مہارت حاصل کر سکیں۔—امثا ۲۷:۱۷۔