مُنادی کے اجلاس
۱. ہم کیوں منظم طریقے سے مُنادی کرنا چاہتے ہیں؟
۱ یسوع مسیح نے مُنادی کے کام کو مؤثر اور منظم طریقے سے انجام دینے کے سلسلے میں ایک عمدہ نمونہ قائم کِیا۔ اِسی طرح آجکل پوری دُنیا میں بادشاہت کی مُنادی کے کام کی ذمہداری اُٹھانے والے بھائی بھی یہی چاہتے ہیں کہ مُنادی کا کام اچھے طریقے سے انجام دیا جائے۔ پس مسیحی کلیسیائیں پوری دُنیا میں بادشاہتی مُنادوں کے گروپوں کو منظم کرنے کے لئے مُنادی کے اجلاسوں کا بندوبست کرتی ہیں۔—متی ۲۴:۴۵-۴۷؛ ۲۵:۲۱؛ لو ۱۰:۱-۷۔
۲. مُنادی کے اجلاسوں کے دوران کن باتوں کو زیرِبحث لایا جا سکتا ہے؟
۲ ایک عمدہ بندوبست: مُنادی کے اجلاس دراصل اُن بہنبھائیوں کی حوصلہافزائی، ہدایت اور راہنمائی کے لئے ترتیب دئے جاتے ہیں جو خدمتگزاری میں حصہ لیتے ہیں۔ اگر روزانہ کی آیت کا مواد میدانی خدمتگزاری سے مطابقت رکھتا ہے تو اجلاس کے دوران اِس پر مختصراً باتچیت کی جا سکتی ہے۔ بعضاوقات، گروپ میں جمع تمام بہنبھائیوں کو اُس دن مُنادی میں مدد دینے کے لئے ہماری بادشاہتی خدمتگزاری یا ریزننگ بُک میں درج یاددہانیوں کو بھی زیرِبحث لایا جا سکتا ہے۔ مُنادی کے دوران پیش کی جانے والی کتابوں یا رسالوں کا بھی مختصر مظاہرہ کرایا جا سکتا ہے۔ اختتامی دُعا سے پہلے سب بہنبھائیوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کس کے ساتھ اور کس علاقے میں کام کریں گے۔ جونہی یہ اجلاس ختم ہوتا ہے تو ۱۵ منٹ کے اندراندر سب کو مُنادی کے لئے چلے جانا چاہئے۔
۳. مُنادی کے اجلاسوں کا انتظام کرنے کی ذمہداری کس کی ہے؟
۳ اِنہیں کیسے ترتیب دیا جاتا ہے؟ مُنادی کے اجلاسوں کا انتظام کرنے کی ذمہداری خدمتی نگہبان کی ہے۔ گروپ کے نگہبان یا اُن کے مدد گاروں کی یہ ذمہداری ہے کہ وہ ہفتے کے آخر پر اپنےاپنے گروپوں کو مُنادی میں لے کر جائیں۔ شاید بعض نگہبانوں اور خدمتگزار خادموں کے لئے ہفتے کے دوران بھی مُنادی کے گروپوں میں جانا ممکن ہو۔ گروپ کے نگہبان اور خدمتی نگہبان آپس میں اچھا رابطہ رکھتے ہیں تاکہ اُن کے گروپ کے پاس ہفتے کے آخر پر گھربہگھر مُنادی کرنے کے لئے کافی علاقہ ہو۔ خدمتی نگہبان اِس بات کا بھی بندوبست کرے گا کہ ہفتے کے دوران مُنادی کے ہر اجلاس کی پیشوائی کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی لائق بھائی موجود ہو۔
۴-۶. (۱) کلیسیا کے علاقے میں مُنادی کے اجلاس منعقد کرنے کا کیا مقصد ہے؟ (ب) مُنادی کے لئے اجلاسوں کا بندوبست کرتے وقت کن باتوں پر غور کِیا جا سکتا ہے؟
۴ یہ اجلاس کب اور کہاں منعقد کئے جانے چاہئیں؟ کلیسیا کو جو علاقہ دیا گیا ہے اُس میں مُنادی کا کام مؤثر طور پر انجام دینے کے لئے پوری کلیسیا کو ایک ہی جگہ جمع کرنے کی بجائے یہ بہتر ہوگا کہ اِن اجلاسوں کو گروپوں کی صورت میں گھروں میں منعقد کِیا جائے تاکہ بہنبھائیوں کے لئے یہاں آنا آسان ہو۔ اِس مقصد کے لئے کنگڈم ہالز کو بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ بہت سی کلیسیائیں اتوار کے دن عوامی تقریر اور مینارِنگہبانی کے مطالعہ کے بعد مُنادی کے اجلاس منعقد کرنے کے لئے کنگڈم ہالز استعمال کرتی ہیں۔ اِس بات کی کوشش کریں کہ علاقے میں پہنچنے کے لئے زیادہ وقت نہ لگے۔ پس، اِس بات کا اندازہ لگانے کے لئے کہ کلیسیا کے پاس مؤثر گواہی دینے کے لئے کافی علاقہ ہے مُنادی کے انتظامات کا وقتاًفوقتاً جائزہ لیتے رہیں۔
۵ ہفتے کے دوران یہ اجلاس کتنی دفعہ منعقد کئے جانے چاہئیں اِس کا انحصار علاقے پر ہے۔ لیکن یہ اجلاس کہاں اور کب منعقد کرنا بہتر ہوگا اِس سلسلے میں آپ کی راہنمائی کرنے کے لئے نیچے چند سوال دئے گئے ہیں۔
۶ کونسے علاقے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے؟ گھربہگھر مُنادی کرنے کے لئے بہترین وقت کونسا ہے؟ کیا شام کے وقت گھربہگھر مُنادی یا واپسی ملاقاتیں کرنے کے لئے بندوبست بنایا جا سکتا ہے؟ مُنادی کے تمام انتظامات کا شیڈول کلیسیا کے نوٹس بورڈ پر لگایا جانا چاہئے۔ تمام بادشاہتی مُناد یہ چاہیں گے کہ اپنے دئے گئے علاقے میں اتنی اچھی طرح کام کریں تاکہ پولس کی مانند یہ کہہ سکیں: ”اب اِن ملکوں میں جگہ باقی نہیں رہی۔“—روم ۱۵:۲۳۔
۷. گروپ کو مُنادی کے لئے لے جانے والے بھائی کی کیا ذمہداری ہے؟
۷ مُنادی کے اجلاس کرانا: جس بھائی کو یہ اجلاس کرانے کی ذمہداری دی جاتی ہے وہ اچھی تیاری کرنے سے اِس مسیحی بندوبست کے لئے گہرا احترام ظاہر کرتا ہے۔ یہ اجلاس وقت پر شروع کئے جانے چاہئیں اور اِنہیں معلوماتی مگر مختصر ہونا چاہئے۔ اِس اجلاس کے لئے ۱۰ سے ۱۵ منٹ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ بھائی کو اجلاس شروع کرنے سے پہلے ہی پتہ ہونا چاہئے کہ گروپ نے کہاں مُنادی کرنی ہے۔ اگرچہ اجلاس ختم ہو جانے کے بعد دیر سے آنے والے بہنبھائیوں کا انتظار کرنا ضروری نہیں توبھی یہ پیغام چھوڑنا مفید ہوگا کہ گروپ کہاں مُنادی کر رہا ہے۔ اجلاس ختم ہوتے ہی سب بہنبھائیوں کو علاقے کی طرف روانہ ہو جانا چاہئے۔ بِلاشُبہ مُنادی کے لئے ایک منظم اور معلوماتی اجلاس کا بندوبست کرنا خدمتگزاری میں حصہ لینے والے سب بہنبھائیوں کو ضروری ہدایات فراہم کرے گا۔—امثا ۱۱:۱۴۔
۸. مُنادی کے لئے حاضر ہونے والے بہنبھائی اِن اجلاسوں کی پیشوائی کرنے والے بھائیوں کے ساتھ کیسے تعاون کر سکتے ہیں؟
۸ مُنادی کے اجلاسوں پر حاضر ہونا: اِس سلسلے میں تعاون بہت ضروری ہے۔ (عبر ۱۳:۱۷) بوقتِضرورت گروپ کو منظم کرنے والا بھائی خود کو ایسے بہن یا بھائی کے ساتھ کام کرنے کے لئے دستیاب رکھے گا جسے مدد کی ضرورت ہے۔ اچھا ہے کہ تجربہکار مبشر، نئے اور کم تجربہ رکھنے والے مبشروں کی مدد کرنے کے لئے اُن کے ساتھ کام کریں۔ مُنادی میں مختلف بہنبھائیوں کے ساتھ کام کرنے والے اشخاص اکثر دوسروں کے لئے زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ (امثا ۲۷:۱۷؛ روم ۱۵:۱، ۲) تمام بہنبھائیوں کو وقت کی پابندی کرنی چاہئے۔ اِس خدائی بندوبست کے لئے احترام ظاہر کرنا اور اپنے مسیحی بہنبھائیوں کے لئے پاسولحاظ دکھانا ہمیں اپنے اندر ضروری تبدیلیاں لانے میں مدد دے گا۔—۲-کر ۶:۳، ۴؛ فل ۲:۴۔
۹. پائنیر کن طریقوں سے مُنادی کے اجلاسوں کے بندوبست کی حمایت کر سکتے ہیں؟
۹ پائنیروں کی طرف سے مدد: پائنیروں کا مُنادی کے اجلاسوں کی حمایت کرنا سب کے لئے فائدہمند اور حوصلہافزا ہے۔ سچ ہے کہ پائنیروں کی بہت سی ذمہداریاں ہیں۔ بائبل کے مطالعے اور واپسی ملاقاتیں کرنے کے علاوہ اُن کے شیڈول میں خاندان کی دیکھبھال اور ملازمت کی ذمہداریاں پوری کرنا بھی شامل ہے۔ اِس لئے پائنیروں کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ کلیسیا کی طرف سے مُنادی کے لئے منعقد کئے جانے والے ہر اجلاس پر حاضر ہونے کے پابند ہیں۔ تاہم، اچھا ہوگا کہ پائنیر ہر ہفتے اِن اجلاسوں میں سے بعض میں ضرور شرکت کریں۔ مُنادی کے اجلاس دراصل کلیسیا کے بہنبھائیوں کی تربیت کے لئے ہیں۔ لہٰذا، پائنیروں کا بائبل کے بارے میں علم اور مُنادی کا تجربہ دوسروں کے لئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مُنادی میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی وجہ سے اُن کے پاس خدمتگزاری کا بہت تجربہ ہوتا ہے جس سے دوسرے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ وہ سرگرمی سے مُنادی کرنے اور اِس کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں میں حصہ لینے کی وجہ سے ایک ایسی عمدہ مثال ہیں جس کی دوسرے نقل کر سکتے ہیں۔ نیز اِن اجلاسوں میں اُن کی شرکت کی بہت قدر کی جاتی ہے۔
۱۰. خدا کی بادشاہی کی خوشخبری سنانے والے تمام مبشروں کو کیوں اِس انتظام کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے؟
۱۰ یسوع مسیح اور اُس کے شاگردوں کی طرح جب ہم مُنادی کے کام میں حصہ لیتے ہیں تو ہمارا زیادہتر وقت گھربہگھر گواہی دینے میں گزرتا ہے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ مُنادی کے اجلاسوں کا مقصد ایکدوسرے کی حوصلہافزائی کرنا اور اِس کام میں مؤثر طریقے سے شرکت کرنے میں مدد دینا ہے۔ اِس لئے خوشخبری کی مُنادی کرنے والے تمام مبشروں کو کلیسیا کے اِن انتظامات کی بھرپور حمایت کرنی چاہئے۔ (اعما ۵:۴۲؛ ۲۰:۲۰) دُعا ہے کہ ہم سب مُنادی کے اجلاسوں کی بھرپور حمایت کرتے رہیں۔ جب ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہمیں بےشمار برکات سے نوازے گا۔ اِس کے علاوہ، خدا کی بادشاہی کی مُنادی کرنے سے ہم اپنے پیشوا یسوع مسیح کے دل کو شاد کر سکتے ہیں۔—متی ۲۵:۳۴-۴۰؛ ۲۸:۱۹، ۲۰۔