اعلانات
◼ لٹریچر پیشکش برائے مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جون: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں. جولائی اور اگست: اِن میں سے ۳۲ صفحات پر مشتمل کوئی سا بروشر پیش کریں: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں“، وہ حکومت جو فردوس لائے گی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے اور سب لوگوں کے لئے ایک کتاب.
◼ کسی دوسرے ملک میں کلیسیائی اجلاسوں، اسمبلیوں یا کنونشنوں پر حاضر ہونے کے لئے آپ کو تاریخ، وقت اور جگہ کے بارے میں معلومات کے لئے اُس برانچ دفتر کو خط لکھنا چاہئے جو اُس ملک میں کام کی نگرانی کرتا ہے۔ برانچ دفاتر کے ایڈریس ہماری حالیہ ائیر بُک کے آخری صفحے پر درج ہیں۔
◼ ڈسٹرکٹ کنونشن ”جاگتے رہو“ پر حاضر ہونے کے لئے اجلاسوں کے شیڈول میں ردوبدل کِیا جا سکتا ہے۔ کنونشن سے پہلے آنے والے خدمتی اجلاس پر کنونشن کے بارے میں یاددہانیوں اور دیگر ایسی معلومات پر باتچیت کی جانی چاہئے جن کا مقامی طور پر اطلاق ہوتا ہے۔ کنونشن گزر جانے کے ایک یا دو مہینے کے بعد مقامی ضروریات کے حصے میں کنونشن کے پروگرام کے اُن نکات پر باتچیت کی جا سکتی ہے جنہیں مبشروں نے خدمتگزاری میں مفید پایا ہے۔