اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے نومبر ۱-۱۶: خاص اشتہار کی مہم۔ نومبر ۱۷-۳۰: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ دسمبر: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا پیش کریں۔ جنوری: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو پھر مبشر ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی سی کتاب پیش کر سکتے ہیں جن کا رنگ قدرے پھیکا پڑ چکا ہے۔ یاپھر سن ۱۹۹۲ سے پہلے شائع ہونے والی کوئی بھی کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ فروری: کتاب خاندانی خوشی کا راز۔
▪ وہ تمام مبشر جنہوں نے ابھی تک خون سے میرے علاج کے سلسلے میں پیشگی ہدایات کی دستاویز کو پُر نہیں کِیا اُنہیں تاکید کی جاتی ہے کہ اِسے ضرور پُر کر لیں۔ پیشگی ہدایات کی یہ دستاویز انتقالِخون سے انکار کرنے کے آپ کے حق کی حفاظت کرے گی۔ اِس سلسلے میں بزرگ آپ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔—نومبر ۲۰۰۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کو دیکھیں۔
▪ یکم جنوری ۲۰۰۹ سے ہم ”صدارتی نگہبان“ کی اصطلاح استعمال نہیں کریں گے۔ اِس کی بجائے یہ خدمت انجام دینے والا بھائی ”بزرگوں کی جماعت کا منتظم“ کہلائے گا۔