یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏08 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 9/‏08 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے پہلی ہی ملاقات پر بائبل کے مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو مختصر سا مظاہرہ کر کے دکھائیں کہ وہ اِس کتاب سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔ اکتوبر:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے پیش کریں۔ نومبر:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ دسمبر:‏ کتاب عظیم‌ترین انسان جو کبھی ہو گزرا پیش کریں۔‏

▪ چونکہ نومبر میں پانچ ہفتے ہوں گے اس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے انتہائی موزوں ہوگا۔‏

▪ سن ۲۰۰۹ کے میموریل سیزن میں خاص عوامی تقریر اپریل ۲۰، ۲۰۰۹ کے ہفتے میں پیش کی جائے گی۔ تقریر کے موضوع کا اعلان بعد میں کِیا جائے گا۔ جن کلیسیاؤں کا سرکٹ کا دورہ یا سرکٹ اسمبلی اِس ہفتے کے دوران ہے اُن میں یہ تقریر اگلے ہفتے پیش کی جائے گی۔ کسی بھی کلیسیا میں خاص تقریر اپریل ۲۰ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔‏

▪ کلیسیاؤں کو لٹریچر کے لئے اپنی اگلی درخواست کے ساتھ ۲۰۰۸ کے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ (‏انگریزی)‏ کی جِلدوں، واچ‌ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس اور سی ڈی روم پر دستیاب واچ‌ٹاور لائبریری ایڈیشن برائے ۲۰۰۸ کے لئے درخواست بھیج دینی چاہئے۔ ہر مہینے کلیسیاؤں کو بھیجی جانے والی ”‏لٹریچر اناؤنس منٹ شیٹ“‏ پر اُن زبانوں کی نشاندہی کر دی جائے گی جن میں یہ آئٹمز دستیاب ہیں۔ مہربانی سے یاد رکھیں کہ واچ‌ٹاور لائبریری ایڈیشن برائے ۲۰۰۸ صرف بہن‌بھائیوں کے لئے تیار کِیا جاتا ہے اور یہ صرف کلیسیا کے ذریعے ہی حاصل کِیا جا سکتا ہے۔ زیادہ تر واچ‌ٹاور لائبریری استعمال کرنے والے مبشروں کو واچ ٹاور کی جِلد کے لئے آرڈر بھیجنے سے پہلے اِس بات کا تعیّن کر لینا چاہئے کہ آیا وہ اِسے استعمال کریں گے یا نہیں۔‏

▪ صدارتی نگہبان کی طرف سے نامزد کسی بھائی کو جون، جولائی اور اگست کے مہینوں کے لئے کلیسیا کے حساب کی جانچ‌پڑتال کر لینی چاہئے۔ اِس کام کے لئے ہربار ایک ہی بھائی کو استعمال نہیں کِیا جانا چاہئے۔ جب یہ کام مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ کے ساتھ اِس کے بارے میں کلیسیا کے سامنے اعلان کِیا جانا چاہئے۔—‏دیکھیں انسٹرکشن فار گانگریگشن اکاؤنٹنگ (‎S-27‎)۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں