اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: صاحبِخانہ کی ضرورت کے مطابق کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشرز میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ستمبر: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ پہلی ہی ملاقات پر بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو مختصر سا مظاہرہ کر کے دکھائیں کہ وہ اِس کتاب کی مدد سے کیسے بائبل کا مطالعہ کر سکتا ہے۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کریں۔ نومبر: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں سے بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو لٹریچر کے لئے اپنی اگلی درخواست کے ساتھ ۲۰۰۹ کیلنڈر آف جیہواز وٹنسز، روزبروز کتاب مُقدس سےتحقیق کریں—۲۰۰۹ اور ۲۰۰۹ ائیر بُک آف جیہواز وٹنسز کے لئے اپنے آرڈر بھیجنے شروع کر دینے چاہئیں۔ ”لٹریچر اناؤنس منٹ شیٹ“ پر اُن زبانوں کی نشاندہی کر دی جائے گی جن میں یہ آئٹمز دستیاب ہیں۔ کلیسیاؤں کو کنگڈم ہال کے لئے ۲۰۰۹کی سالانہ آیت کے لئے بھی درخواست بھیج دینی چاہئے۔ یہ انگریزی اور اُردو میں دستیاب ہوگی۔
▪ سن ۲۰۰۹ کے خدمتی سال کے لئے فارمز کی سالانہ رسد اگست کے مہینے کے دوران بھیجی جار ہی ہے۔
▪ بزرگوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ خارج شُدہ یا کلیسیا سے الگ ہو جانے والے ایسے اشخاص کی مدد کے لئے جو واپس آنا چاہتے ہیں مینارِنگبہانی اکتوبر ۱۹۹۱ کے صفحہ ۱۴-۱۷ پر درج ہدایات پر عمل کریں۔