مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
جون ۳۰، ۲۰۰۸ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول کے اعادے میں مندرجہذیل سوالات پر غور کِیا جائے گا۔ سکول اوورسیئر ۳۰ منٹ کے لئے مئی ۵ تا جون ۳۰، ۲۰۰۸ کے ہفتوں میں پیش کئے جانے والے مواد کا اعادہ کرے گا۔
تقریری لیاقت
۱. مؤثر تمہید کو کیا مقصد انجام دینا چاہئے، اور اِسے کیسے حاصل کِیا جا سکتا ہے؟ [ایچٹی ص. ۱۶ پ. ۱، ۲]
۲. تمہید میں تقریر کے موضوع کو کس حد تک نمایاں کِیا جانا چاہئے؟ [ایچٹی ص. ۱۸ پ. ۹]
۳. تمہید کی لمبائی کا تعیّن کن پہلوؤں سے کِیا جا سکتا ہے؟ [ایچٹی ص. ۱۸ پ. ۱۱، ۱۲]
۴. کیا چیز تقریر کے مواد کے مطابق آواز کے مناسب ہونے کا تعیّن کرنے میں مدد دے گی؟ [ایچٹی ص. ۲۲ پ. ۱۲]
۵. اگر تقریر میں مناسب وقفہ نہیں دیا جاتا تو اِس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ [ایچٹی ص. ۲۲ پ. ۱۳]
تفویض نمبر ۱
۶. خدا کے ساتھ چلنے کا کیا مطلب ہے؟ (میک ۶:۸) [م۰۵ ۱/۱۱ ص. ۲۲ پ. ۴]
۷. مشکلات کے دوران بادشاہتی پیغام اُن لوگوں کی زندگیوں کو کیسے بدل سکتا ہے جو بائبل سچائیوں کو سیکھنا چاہتے ہیں؟ [م۰۵ ۱/۷ ص. ۲۰ پ. ۱۷]
۸. یوحنا کی انجیل یہ کیسے واضح کرتی ہے کہ انسان صرف یسوع کے وسیلے سے برکات حاصل کر سکتے ہیں؟ [ایسآئی ص. ۱۹۸ پ. ۳۲]
۹. اِس بات کا صحیفائی ثبوت کیا ہے کہ طبیب لوقا ہی اعمال کی کتاب کا مصنف ہے؟ [ایسآئی ص. ۱۹۹ پ. ۳؛ ص. ۲۰۰ پ. ۵-۷]
۱۰. یہوواہ خدا کے وعدوں پر اعتماد اور اُس کی خدمت کے لئے مستقل کوشش حد سے زیادہ پریشان نہ ہونے میں کیسے ہماری مدد کر سکتی ہے؟ [م۰۶ ۱/۱ ص. ۲۴ پ. ۱۸]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. کونسی ہیکل ”چھیالیس برس“ میں تعمیر ہوئی تھی؟ (یوح ۲:۲۰) [م۰۸ ۱۵/۴ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—یوحنا کی کتاب سے اہم نکات“]
۱۲. کون ”موت سے نکل کر زندگی“ میں داخل ہوتے ہیں؟ (یوح ۵:۲۴، ۲۵) [م۰۸ ۱۵/۴ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—یوحنا کی کتاب سے اہم نکات“]
۱۳. رُوحاُلقدس نے شاگردوں کے لئے ایک اُستاد کے طور پر کیسے کام انجام دیا؟ (یوح ۱۴:۲۶) [م۰۰ ۱/۴ ص. ۸ پ. ۸]
۱۴. یسوع نے مریم مگدلینی کو کیوں کہا کہ مجھے نہ چھو؟ (یوح ۲۰:۱۷) [م۰۸ ۱۵/۴ ”یہوواہ کا کلام زندہ ہے—یوحنا کی کتاب سے اہم نکات“]
۱۵. جس طرح یسوع آسمان پر گیا، ”اِسی طرح“ اُس کے واپس آنے کا کیا مطلب ہے؟ (اعما ۱:۹-۱۱) [آرایس ص. ۳۴۲ پ. ۴]