اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت اُن لوگوں کے پاس بھی جائیں جو تنظیم کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن میموریل یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ بائبل کا مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کو پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ جون: کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔ جولائی اور اگست: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشرز میں سے صاحبِخانہ کی ضرورت کے مطابق کوئی بھی بروشر۔
▪ بزرگوں کی جماعت کو قدرتی آفات کی تیاری کے سلسلے میں موصول ہونے والے جولائی ۶، ۲۰۰۶ کے خط پر نظرثانی کرنی چاہئے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اُن کے پاس ہر مبشر سے رابطہ کرنے کے لئے درکار ضروری ٹیلیفون نمبر اور ایڈریس موجود ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں اکثروبیشتر قدرتی آفات آتی رہتی ہیں، ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لئے اضافی معلومات حاصل کی جانی چاہئیں۔ بِلاشُبہ ایسی معلومات نہ صرف ناگہانی صورتحال کے لئے مفید ہیں بلکہ اُن مبشروں سے رابطہ رکھنے کے لئے بھی ضروری ہیں جو چھٹیاں گزرانے کے لئے کہیں جانے اور کاروبار یا علاج وغیرہ کی وجہ سے طویل عرصہ کے لئے کلیسیا سے دُور ہوں گے۔ اِس طرح کتابی مطالعے کا نگہبان یا کوئی دوسرا بزرگ اُن سے رابطہ رکھ سکتا ہے۔
▪ سن ۲۰۰۸ کے ڈسٹرکٹ کنونشن کے سلسلے میں دعوتنامے تقسیم نہیں کئے جائیں گے۔ لیکن ہم عالمگیر پیمانے پر ایک خاص بشارتی مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اِس کے بارے میں بعد میں زیادہ معلومات دی جائے گی۔