مسیح کے ”نقشِقدم“ پر چلیں
۱. ہم مؤثر مناد کیسے بن سکتے ہیں؟
۱ اگرچہ یسوع نے ربیوں کے کسی سکول سے تعلیم نہیں پائی تھی توبھی وہ تاریخ کا سب سے بڑا مناد تھا۔ ہم اِس بات کے لئے بہت شکرگزار ہیں کہ یسوع کی خدمتگزاری کے واقعات کو ہمارے فائدے کے لئے آج تک محفوظ رکھا گیا ہے۔ مؤثر مناد بننے کے لئے ہمیں یسوع کے ”نقشِقدم“ پر چلنے کی ضرورت ہے۔—۱-پطر ۲:۲۱۔
۲. کیا چیز ہمیں لوگوں کے لئے یسوع جیسی محبت پیدا کرنے میں مدد دے گی؟
۲ لوگوں کے لئے محبت دکھائیں: لوگوں کے لئے پُرمحبت فکرمندی نے یسوع کو اُنہیں تعلیم دینے کی تحریک دی۔ (مر ۶:۳۰-۳۴) ہمارے علاقے میں لوگ شدید تکلیف گویا ”دردِزہ“ میں مبتلا ہیں لہٰذا اُنہیں بائبل سچائی جاننے کی اشد ضرورت ہے۔ (روم ۸:۲۲) لوگوں کی مشکلات اور اُن کے لئے یہوواہ خدا کی پُرمحبت فکرمندی پر غور کرنے سے ہمیں اُنہیں منادی کرنے کی تحریک ملے گی۔ (۲-پطر ۳:۹) جب لوگ یہ سمجھ جاتے ہیں کہ ہم اُن کی فکر رکھتے ہیں تو وہ ہمارے پیغام کو اَور زیادہ توجہ سے سنتے ہیں۔
۳. یسوع نے کن موقعوں پر دوسروں کو گواہی دی؟
۳ ہر موقع پر گواہی دیں: یسوع نے دوسروں کو بادشاہت کی خوشخبری سنانے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھایا۔ (متی ۴:۲۳؛ ۹:۹؛ یوح ۴:۷-۱۰) اِسی طرح ہمیں بھی دوسروں کو سچائی سنانے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔ بعض بہنبھائی ہمیشہ بائبل اور اِس پر مبنی مطبوعات اپنے پاس رکھتے ہیں تاکہ وہ ملازمت کی جگہ پر، سکول میں اور سفر یا خریداری کرتے وقت گواہی دے سکیں۔
۴. ہم منادی کے دوران بادشاہت کو ایک اہم موضوع کیسے بنا سکتے ہیں؟
۴ بادشاہت پر توجہ دلائیں: یسوع کی منادی کا موضوع خدا کی بادشاہت کی خوشخبری تھا۔ (لو ۴:۴۳) شاید ہم براہِراست بادشاہت کے موضوع پر بات نہ کریں لیکن ہم یہ یاد رکھ سکتے ہیں کہ ہمیں صاحبِخانہ کو اِس کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد دینی چاہئے۔ اگرچہ ہم دُنیا کی بُری حالتوں کا ذکر کرتے وقت یہ بیان کرتے ہیں کہ ہم اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں توبھی ہمارا اوّلین مقصد ”اچھی چیزوں کی خوشخبری“ دینا ہے۔—روم ۱۰:۱۵۔
۵. ہمیں اپنی خدمتگزاری کو مؤثر بنانے کے لئے بائبل کا استعمال کیوں کرنا چاہئے؟
۵ بائبل کا استعمال کریں: یسوع نے اپنی پوری خدمتگزاری کے دوران صحائف کا بھرپور استعمال کِیا۔ اُس نے کبھی اپنی طرف سے تعلیم نہیں دی تھی۔ (یوح ۷:۱۶، ۱۸) اُس نے خدا کے کلام سے تعلیم پائی اور اِسے شیطان کے حملوں کا مقابلہ کرتے وقت استعمال کِیا۔ (متی ۴:۱-۴) دوسروں کو مؤثر طریقے سے تعلیم دینے کے لئے ہمیں ہر روز بائبل کو پڑھنا اور اِس کا اطلاق کرنا چاہئے۔ (روم ۲:۲۱) خدمتگزاری میں سوالوں کے جواب دینے کے لئے صحائف کا استعمال کریں۔ نیز، جہاں تک ممکن ہو صحائف کو براہِراست بائبل سے پڑھیں۔ ہمیں صاحبِخانہ پر یہ واضح کر دینا چاہئے کہ ہم اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے بلکہ خدا کے کلام سے بتانا چاہتے ہیں۔
۶. یسوع اپنے سامعین کے دل تک پہنچنے کے لئے کیا کرتا تھا؟
۶ اپنی تعلیم کے ذریعے لوگوں کے دل تک پہنچیں: جب سردار کاہنوں اور فقیہوں نے پیادوں سے پوچھا کہ وہ یسوع کو پکڑنے میں ناکام کیوں ہوئے ہیں تو اُنہوں نے کہا: ”انسان نے کبھی ایسا کلام نہیں کِیا۔“ (یوح ۷:۴۶) یسوع مسیح لوگوں کو صرف معلومات ہی نہیں دیتا تھا بلکہ وہ اُنہیں اِس طریقے سے سکھاتا تھا کہ اُس کی تعلیم اُن کے دلوں پر گہرا اثر کرتی تھی۔ (لو ۲۴:۳۲) یسوع لوگوں کی روزمرّہ زندگی سے تعلق رکھنے والی تمثیلیں پیش کرتا تھا تاکہ وہ اُس کے پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ (متی ۱۳:۳۴) یسوع اپنے سامعین کو ایک ہی وقت میں بہت زیادہ باتیں نہیں بتاتا تھا۔ (یوح ۱۶:۱۲) اِس کے علاوہ، وہ لوگوں کی توجہ اپنی بجائے یہوواہ خدا کی طرف دلاتا تھا۔ ہم بھی ”اپنی تعلیم کی خبرداری“ کرنے سے یسوع مسیح کی طرح اچھے اُستاد بن سکتے ہیں۔—۱-تیم ۴:۱۶۔
۷. یسوع کیوں اپنی خدمتگزاری میں ثابتقدم رہا؟
۷ مخالفت کے باوجود ثابتقدم رہیں: اگرچہ یسوع نے بہت سے معجزے کئے توبھی بہتیرے لوگوں نے اُس کے پیغام پر کوئی توجہ نہ دی۔ (لو ۱۰:۱۳) حتیٰکہ اُس کے خاندان کے افراد نے بھی اُسے ”بےخود“ یا دیوانہ کہا۔ (مر ۳:۲۱) اِس کے باوجود، یسوع ثابتقدم رہا۔ اُس نے مثبت رُجحان قائم رکھا کیونکہ اُسے یقین تھا کہ اُس کے پاس وہ سچائی ہے جو انسانوں کو آزاد کر سکتی ہے۔ (یوح ۸:۳۲) یسوع کی طرح ہم بھی یہوواہ خدا کی مدد پر بھروسا رکھتے اور کبھی ہمت نہیں ہارتے ہیں۔—۲-کر ۴:۱۔
۸، ۹ ہم یسوع کی نقل کرتے ہوئے خوشخبری کی خاطر کیسے قربانیاں دے سکتے ہیں؟
۸ منادی میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے قربانیاں دیں: یسوع نے منادی کی خاطر مادی آسائشوں کو قربان کر دیا۔ (متی ۸:۲۰) وہ دیر تک منادی کرتا تھا اور کبھی اِس کام سے تھکتا نہیں تھا۔ (مر ۶:۳۵، ۳۶) یسوع کو معلوم تھا کہ اپنے کام کو مکمل کرنے کے لئے اُس کے پاس وقت بہت کم ہے۔ جیہاں، ”وقت تنگ ہے“ اِس لئے ہمیں بھی یسوع مسیح کی نقل کرتے ہوئے خوشخبری کی خاطر اپنے وقت، توانائی اور دیگر وسائل کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔—۱-کر ۷:۲۹-۳۱۔
۹ یسوع مسیح سے تعلیم پانے کی وجہ سے پہلی صدی کے مسیحی لائق اور مؤثر مناد تھے۔ (اعما ۴:۱۳) تاریخ کے سب سے بڑے مناد یسوع کی نقل کرنے سے ہم بھی اپنی خدمت کو پورا کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔—۲-تیم ۴:۵۔