یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏07 ص.‏ 5
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 3/‏07 ص.‏ 5

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ:‏ کتاب علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔‏ اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقاتیں کرتے وقت اُن لوگوں کے پاس بھی جائیں جو کلیسیا کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن میموریل یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ بائبل مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے علم کی کتاب پیش کرنے کی کوشش کریں۔ جون:‏ ۱۹۹۱ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات پر مشتمل کوئی بھی کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ اگر کلیسیاؤں کے سٹاک میں یہ کتابیں دستیاب نہیں تو آپ خاندانی خوشی کا راز کتاب استعمال کر سکتے ہیں۔‏

▪ کلیسیاؤں کو مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے نئے شمارے حاصل کرتے ہی اُنہیں بہن‌بھائیوں کو دے دینا چاہئے۔ اِس سے کلیسیا کے مبشروں کو میدانی خدمت میں رسالے پیش کرنے سے پہلے اپنی ذاتی کاپی پڑھنے اور مواد سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں کے حسابات کی جانچ‌پڑتال کر لینی چاہئے۔ جب جانچ‌پڑتال مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔—‏انسٹرکشنز فار کانگریگیشن اکاؤنٹنگ (‎S-27‎) دیکھیں۔‏

▪ کلیسیا کے سیکرٹریوں کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ جن مبشروں نے سن ۲۰۰۷ کے خدمتی سال میں ستمبر سے لیکر فروری تک کے مہینوں میں رپورٹ نہیں ڈالی وہ اُسے لیکر کلیسیا کی مارچ کی رپورٹ میں شامل کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں