مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
مندرجہذیل سوالات ہفتہ شروع از اکتوبر ۳۱، ۲۰۰۵ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادہ کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسیئر ستمبر ۵ تا اکتوبر ۳۱، ۲۰۰۵ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [نوٹ: جن سوالوں کیساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُنکے جواب تلاش کرنے کیلئے آپکو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]
تقریری لیاقت
۱. آپ سلاست کو کیسے بیان کریں گے اور اس میں کیا شامل نہیں ہے؟ [۱، ایچٹی ص. ۴۶، پ. ۱]
۲. عام اندازِگفتگو میں تقریر پیش کرنے کیلئے کن نکات کو ذہن میں رکھنا اچھا ہے؟ [۲، ایچٹی ص. ۴۸، پ. ۱۲–ص. ۴۹، پ. ۱۳]
۳. بائبل پڑھائی کرتے وقت گفتگو کرنے کے انداز کو برقرار رکھنے کیلئے کیا یاد رکھنا ضروری ہے؟ [۵، ایچٹی ص. ۵۰، پ. ۲۰]
۴. اپنے تلفظ کو بہتر بنانے کیلئے کونسی مہارتیں اور طریقے استعمال کئے جا سکتے ہیں؟ [۷، ایچٹی ص. ۵۲، پ. ۳۲–ص. ۵۳، پ. ۳۴]
۵. ربط سے کیا مُراد ہے اور تقریر میں اسکی ضرورت کیوں ہے؟ [۸، ایچٹی ص. ۵۳، پ. ۱-۲]
تفویض نمبر ۱
۶. یہوواہ کے طالب ہونے کا کیا مطلب ہے اور ہم یہوواہ کے طالب کیسے ہو سکتے ہیں؟ (عبر ۱۱:۶) [۱، م۰۳ ۱۵/۸ ص. ۲۵، پ. ۲؛ ص. ۲۶، پ. ۱، ۲؛ ص. ۲۷، پ. ۲]
۷. ”صحیح باتوں کا خاکہ“ کیا ہے اور بزرگ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ وہ اس پر کاربند ہیں؟ (۲-تیم ۱:۱۳، ۱۴) [۳، م۰۳ ۱/۱ ص. ۲۹، پ. ۳–ص. ۳۰، پ. ۱]
۸. کیا چیز والدین کی نوجوانوں کے دل تک پہنچے میں مدد کرے گی؟ [۵، م۱۵ ۰۳/۲ ص. ۲۶، پ. ۱]
۹. یہ کیوں کہا جا سکتا ہے کہ ”دانشمند کی زبان صحتبخش ہے“؟ (امثا ۱۲:۱۸) [۷، م۰۳ ۱۵/۳ ص. ۲۸، پ. ۱]
۱۰. آجکل ہمیں خدائی معیاروں کو کیوں قبول کرنا چاہئے؟ [۸، م۰۳ ۱۵/۴ ص. ۷، پ. ۱، ۲]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. کیا ۲-سلاطین ۱۳:۲۱ تبرکات کی تعظیم کرنے کی حمایت کرتی ہے؟
۱۲. کیا حزقیاہ نے مصر کیساتھ اتحاد کر لیا تھا؟ (۲-سلا ۱۸:۱۹-۲۱، ۲۵)
۱۳. اگرچہ اسوری تاریخ یہ ذکر نہیں کرتی کہ کسطرح یہوواہ نے سنحیرب کو شکست دی توبھی اس میں درج ریکارڈ کی کونسی بات دلچسپ ہے؟ (۲-سلا ۱۹:۳۵، ۳۶)
۱۴. سیالتیایل کا باپ کون تھا؟ (۱-توا ۳:۱۶-۱۸)
۱۵. بادشاہ ساؤل کے زمانے میں بنیروبن، جدّیوں اور منسی کے آدھے قبیلہ نے آجکل کے خدا کے خادموں کیلئے کونسا عمدہ نمونہ قائم کِیا؟ (۱-توا ۵:۱۸-۲۲)