اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: جاگتے رہو! اگر کوئی شخص حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے تو بائبل مطالعہ شروع کرنے کی غرض سے علم کی کتاب متعارف کرائیں۔ اپریل اور مئی: جاگو! اور مینارِنگہبانی کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے ایسے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت جو یسوع مسیح کی موت کی یادگار یا دیگر مسیحی تقریبات پر حاضر ہوتے ہیں لیکن کلیسیا کیساتھ باقاعدہ رفاقت نہیں رکھتے، انکے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ بالخصوص ایسے لوگوں کیساتھ جنکے پاس پہلے ہی سے علم کی کتاب یا تقاضا بروشر موجود ہے۔ جون: ڈرا کلوز ٹو جیہوواہ۔
▪ جیسے ہی جاگو! اور مینارِنگہبانی کے تازہترین شمارے حاصل ہوتے ہیں کلیسیاؤں کو اُنہیں مبشروں کو دے دینا چاہئے۔ اسطرح مبشر میدانی خدمت میں رسالے پیش کرنے سے پہلے ہی مضامین کو پڑھنے کے قابل ہونگے۔ اسی طرح جیسے ہی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری موصول ہوتی ہے اسے بھی مبشروں کو دے دینا چاہئے۔ اسے کلیسیائی کتابی مطالعوں میں بھی مبشروں کو دیا جا سکتا ہے۔
▪ جب کبھی ذاتی بندوبست کے تحت کسی دوسرے مُلک میں کلیسیائی اجلاسوں، اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر جانے کا ارادہ ہو تو تاریخ، وقت اور جگہ کی بابت معلومات کیلئے اُس برانچ دفتر کو لکھیں جو اس مُلک میں کام کی نگرانی کرتا ہے۔ برانچ دفاتر کے پتے حالیہ سال کی ائیربُک میں درج ہیں۔
▪ کلیسیا کے سیکرٹری کو اپنے پاس باقاعدہ پائنیر خدمت (۲۰۵-ایس) اور امدادی پائنیر خدمت (بی۲۰۵-ایس) فارمز وافر مقدار میں رکھنے چاہئیں۔ اسکا آرڈر لٹریچر ریکوسٹ فارم (۱۴-ایس) پر کِیا جا سکتا ہے۔ انہیں کمازکم ایک سال کی رسد اپنے پاس رکھنی چاہئے۔
▪ یسوع مسیح کی موت کی یادگار کی تقریب ۲۴ مارچ بروز جمعرات ۲۰۰۵ کو منعقد ہوگی۔ اگر جمعرات کے دن آپکی کلیسیا کا اجلاس ہوتا ہے تو یہ اجلاس کسی دوسرے دن کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو اجلاس کے جو حصے آپکی کلیسیا کیلئے انتہائی ضروری ہیں اُنہیں کسی دوسرے خدمتی اجلاس میں شامل کِیا جا سکتا ہے۔
▪ کئی ایک مبشروں نے برانچ دفاتر میں مخصوص بادشاہتی گیتوں کی بابت جاننے کیلئے فون کئے ہیں جو نئی دُھنوں میں گائے جا رہے ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا یہ ریکارڈنگز تنظیم کی طرف سے ہیں یا نہیں۔ ہم ان ریکارڈنگز سے باخبر ہیں نیز آپکو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ یہ دُھنیں تنظیم کی طرف سے نہیں ہیں۔ براہِمہربانی انٹرنیٹ سے نہ تو خود ان ریکارڈنگز کو حاصل کریں اور نہ ہی دوسروں میں تقسیم کریں۔ ہمیں اُمید ہے کہ آپ بخوبی سمجھ گئے ہونگے۔