اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر: خاندانی خوشی کا راز۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے اور تقاضا بروشر۔ نومبر: بائبل کہانیوں کی میری کتاب اور تقاضا بروشر۔ دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا، یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں کتاب متبادل کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔
▪ ویڈیو نو بلڈ—میڈیسن میٹس دی چیلنج اب ٹرانسفیوژن آلٹرنیٹوز—ڈاکومینٹری سیریز کے ایک حصے کے طور پر ڈیویڈی پر دستیاب ہے۔ اس ڈیویڈی میں درجذیل پروگرام شامل ہیں: ٹرانسفیوژن سٹریٹیجیز—سمپل، سیف، افیکٹیو؛ ٹرانسفیوژن آلٹرنیٹو ہیلتھ کیئر—میٹنگ پیشنٹ نیڈز اینڈ رائٹس؛ اور نو بلڈ—میڈیسن میٹس دی چیلنج۔ یہ انگریزی، فرانسیسی، جرمنی، اطالوی، جاپانی، پرتگالی (برازیلی) روسی اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے۔ نو بلڈ ویڈیو کیسٹ بلغاریائی، چینی (کینٹونیز) ڈچ، انگریزی، یونانی، اطالوی، جاپانی، کوریائی، پولش، روسی اور ہسپانوی زبان میں دستیاب ہے۔ اگر ضروری ہو تو ڈیویڈی اور ویڈیو کیسٹ کی کاپیاں حاصل کرنے کیلئے کلیسیا کے ذریعے جلدازجلد درخواست ارسال کی جا سکتی ہے۔
▪ اتوار، اپریل ۱۰، ۲۰۰۵ کو میموریل کے دنوں میں خاص عوامی تقریر پیش کی جائیگی۔ تقریر کے عنوان کا اعلان بعد میں کِیا جائیگا۔ جن کلیسیاؤں میں اس ہفتے میں سرکٹ اوورسئیر کا وزٹ، سرکٹ اسمبلی یا سپیشل اسمبلی ڈے ہے وہاں خاص تقریر اگلے ہفتے پیش کی جائیگی۔ کسی کلیسیا میں اپریل ۱۰، ۲۰۰۵ سے پہلے خاص تقریر پیش نہیں کی جانی چاہئے۔
▪ وہ کلیسیائیں جنکا اپنا کنگڈم ہال ہے اس کلیسیا کے سیکرٹری کو ہر ستمبر میں اینول گانگریگیشن پراپرٹی ڈاکومنٹس ریویو ورک شیٹ (ٹی-۳۳-ای) پُر کرنی چاہئے۔ جو کلیسیا پراپرٹی میں حصہدار ہے اسے مکمل طور پر پُر کی ہوئی ورکشیٹ بِلاتاخیر ملنی چاہئے۔ اگر کہیں درستی کی ضرورت ہے تو بزرگوں کو کلیسیا کے مفاد کو مدِّنظر رکھتے ہوئے ان معاملات کو دیکھنا چاہئے۔ جب سرکٹ اوورسئیر کلیسیا کا دورہ کرتا ہے تو وہ کلیسیا کے پراپرٹی کی دستاویزات اور سیفلی انسپیکشن ورکشیٹ (ٹی-۳۴-ای) پر نظرثانی کریگا۔
▪ بزرگوں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ دوبارہ بحالی کی طرف مائل خارجشُدہ یا اپنے آپ کو الگ کر لینے والے اشخاص کے سلسلے میں اکتوبر ۱۹۹۱ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۵-۱۷ پر فراہمکردہ ہدایات پر عمل کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو مینارِنگہبانی اور جاگو! کے حالیہ شمارے ملنے کیساتھ ہی فوراً ریلیز کر دینے چاہئیں۔ اس سے پبلشروں کو رسالوں کو پیش کرنے سے پہلے اُن سے واقف ہونے کا موقع مل جائیگا۔
▪ اکتوبر میں پانچ ہفتوں کے باعث، یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے شاندار ہوگا۔