اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کی جائیگی۔ اگر لوگوں کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں! کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت یادگار یا دیگر مسیحی تقریبات پر حاضر ہونے والے اشخاص کے پاس بھی جائیں جو تنظیم کیساتھ سرگرم رفاقت نہیں رکھتے، لہٰذا ورشپ گاڈ کتاب پیش کرنے پر توجہ دیں۔ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں بالخصوص اگر کسی شخص نے پہلے ہی علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے مطالعہ کِیا ہے۔ جون: تقاضا بروشر۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے پر توجہ دیں۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کیلئے پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتا۔ صدراتی نگہبان کو ہر مہینے کلیسیا کیلئے ماہانہ لٹریچر درخواست بھیجنے سے پہلے اعلان کرانا چاہئے کہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے تمام بہنبھائی لٹریچر کی دیکھبھال کرنے والے بھائی کو مطلع کریں۔ براہِمہربانی اس بات کا خیال رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکوسٹ آئٹمز ہیں۔
▪ ہم آپکو اِس بات سے مطلع کرکے خوش ہیں کہ ٹرانسلیشن آفس کے سٹاک میں درجذیل اُردو لٹریچر کافی مقدار میں موجود ہے اور آپ اپنی ضرورت کے مطابق آرڈر بھیج سکتے ہیں:
کتابیں: خاندانی خوشی کا راز؛ آپ ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
کتابچے: بائبل مباحثے شروع کرنے . . .؛ بائبل موضوعات برائے گفتگو۔
بروشر: خدا کے دوست؛ خدا کی راہنمائی؛ یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟؛ زمین پر ابد تک زندگی سے لطف اٹھائیں؛ دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔
اِسکے علاوہ بہت سے اشتہار بھی دستیاب ہیں۔