یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏03 ص.‏ 14
  • سچائی ہمیں کیسے آزاد کرتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سچائی ہمیں کیسے آزاد کرتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • خداداد آزادی کے مقصد کو بیفائدہ نہ ہونے دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • یہوواہ کی خدمت کریں جو آزادی کا سرچشمہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • حقیقی آزادی کی راہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ہم حقیقی آزادی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 3/‏03 ص.‏ 14

سچائی ہمیں کیسے آزاد کرتی ہے

۱ ایک خاص موقع پر یسوع نے اُس پر ایمان لانے والے یہودیوں سے کہا تھا:‏ ”‏[‏تم]‏ سچائی سے واقف ہوگے اور سچائی تم کو آزاد کریگی۔“‏ (‏یوح ۸:‏۳۲‏)‏ وہ ایک ایسی آزادی کی بات کر رہا تھا جو شہری آزادیوں سے بالاتر اور تمام لوگوں—‏امیر یا غریب، تعلیم‌یافتہ یا اَن‌پڑھ—‏کے لئے دستیاب ہے۔ یسوع نے جو سچائی سکھائی وہ گناہ اور موت کی غلامی سے آزادی بخشتی ہے۔ یسوع نے وضاحت کی، ”‏جو کوئی گناہ کرتا ہے گناہ کا غلام ہے۔“‏ (‏یوح ۸:‏۳۴‏)‏ ہم اُس وقت کے کسقدر مشتاق ہیں جب تمام نسلِ‌انسانی ”‏فنا کے قبضہ سے چھوٹ کر خدا کے فرزندوں کے جلال کی آزادی میں داخل ہو جائیگی“‏!‏—‏روم ۸:‏۲۱‏۔‏

۲ خدا کے مقاصد میں یسوع اور اُسکے کردار کی بابت سچائی ایسی آزادی کا باعث بنتی ہے۔ اس میں ہماری خاطر اُس کے فدیے کی قربانی کی بابت علم بھی شامل ہے۔ (‏روم ۳:‏۲۴‏)‏ اب بھی بائبل سچائی قبول کرنا اور اسکی اطاعت کرنا ہمیں خوف، مایوسی اور تمام نقصاندہ کاموں سے کسی حد تک آزادی سے مستفید ہونے کے قابل بناتا ہے۔‏

۳ خوف اور مایوسی سے آزادی:‏ ہمیں دُنیاوی حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ ہم بدکاری کی وجہ جانتے ہیں اور یہ بہت جلد زمین پر سے مٹا دی جائے گی۔ (‏زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱؛‏ مکا ۱۲:‏۱۲‏)‏ اسکے علاوہ سچائی ہمیں مُردوں کی حالت کی بابت جھوٹی تعلیمات سے آزاد کرتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ مُردے ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتے، وہ ابدی عذاب کا تجربہ نہیں کر رہے اور خدا لوگوں کو محض اپنے ساتھ روحانی عالم میں رکھنے کیلئے اُن پر موت نہیں لاتا۔—‏واعظ ۹:‏۵؛‏ اعما ۲۴:‏۱۵‏۔‏

۴ ایسی سچائی نے ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے بچے کے والدین کو تقویت بخشی۔ ماں نے بیان کِیا، ”‏جبتک ہم اپنے بیٹے کو قیامت میں دیکھ نہیں لیتے، ہماری زندگی میں ایک کمی رہیگی جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہماری تکلیف عارضی ہے۔“‏

۵ نقصاندہ کاموں سے آزادی:‏ بائبل سچائی ایک شخص کی سوچ اور شخصیت کو بدل سکتی ہے اور غیرضروری مسائل سے آزادی پر منتج ہو سکتی ہے۔ (‏افس ۴:‏۲۰-‏۲۴‏)‏ دیانتداری اور محبت ہمیں غربت کا مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ (‏امثا ۱۳:‏۴‏)‏ خودایثارانہ محبت ظاہر کرنے سے دوسروں کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہو جاتے ہیں۔ (‏کل ۳:‏۱۳، ۱۴‏)‏ مسیحی سرداری کا احترام خاندانی مسائل کو کم کرتا ہے۔ (‏افس ۵:‏۳۳–‏۶:‏۱‏)‏ شراب‌نوشی، جنسی بداخلاقی، تمباکونوشی اور نشہ‌آور ادویات سے کنارہ‌کشی اچھی صحت کو فروغ دیتی ہے۔—‏امثا ۷:‏۲۱-‏۲۳؛‏ ۲۳:‏۲۹، ۳۰؛‏ ۲-‏کر ۷:‏۱‏۔‏

۶ ایک نوجوان شخص منشیات استعمال کرنے کی نو سالہ پُرانی عادت کو چھوڑنے میں ناکام رہا۔ ایک دن اُس کی ملاقات ایک پبلشر سے ہوئی جو گلی‌کوچوں میں گواہی دے رہا تھا۔ اُس نے لٹریچر قبول کِیا اور اُس کے گھر پر اُس کیساتھ ملاقات کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے۔ بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔ دو ماہ بعد اُس شخص نے منشیات کا استعمال چھوڑ دیا اور آٹھ ماہ کے مطالعے کے بعد بپتسمہ لے لیا۔ اُسے نشہ کرنے کی عادت کو چھوڑتے دیکھ کر اُس کے بھائی اور بھابی کو بھی بائبل مطالعہ شروع کرنے کی تحریک ملی۔‏

۷ آزادی حاصل کرنے میں دوسروں کی مدد کریں:‏ جھوٹی تعلیمات کی زندگی‌بھر کی غلامی کرنے والوں کو خدا کے کلام میں پیش‌کردہ آزادی کو سمجھنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ اُن کے دل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اُستاد کو غیرمعمولی مستعدی اور اچھی تیاری کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ (‏۲-‏تیم ۴:‏۲،‏ ۵‏)‏ یہ ’‏قیدیوں کے لئے رہائی کے اعلان‘‏ میں سُست پڑنے کا وقت نہیں۔ (‏یسع ۶۱:‏۱‏)‏ مسیحی آزادی گراں‌قدر ہے۔ اسے پانے کا مطلب ہمیشہ کی زندگی ہے۔—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں