اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری: سن ۱۹۸۸ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ۱۹۲ صفحات کی کتابیں موجود نہیں وہ مینکائنڈز سرچ فار گاڈ کتاب پیش کر سکتی ہیں۔ فروری: مینارنگہبانی اور جاگو! پیش کریں۔ مارچ: گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاطر علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب پیش کریں۔ اپریل اور مئی: مینارنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقاتیں کرتے وقت علم کی کتاب سے گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے پوری کوشش کی جانی چاہئے خاص طور پر اگر کوئی شخص علم کی کتاب اور تقاضا بروشر سے پہلے ہی مطالعہ کر چکا ہے۔
▪ فروری میں سرکٹ اوورسیئر کی نئی عوامی تقریر ”دُنیا کی تیرگی سے نجات“ پیش کی جائیگی۔
▪ کلیسیاؤں کو اس سال ۱۶ اپریل بروز بدھ غروبِآفتاب کے بعد میموریل کی تقریب منانے کے لئے موزوں انتظامات کرنے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر ذرا پہلے شروع کی جا سکتی ہے توبھی میموریل کی علامات کا پیش کِیا جانا غروبِآفتاب سے پہلے شروع نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے علاقے میں غروبِآفتاب کا تعیّن کرنے کے لئے مقامی ذرائع سے دریافت کریں۔ اگر کئی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہیں تو ایک یا زیادہ کلیسیائیں اُس شام کے لئے کوئی دوسری جگہ استعمال کر سکتی ہیں۔ جہاں ممکن ہو پروگراموں کے درمیان ۴۰ منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ سب اس تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ مسافروں کو چھوڑنے اور لانے کے علاوہ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ مجلسِبزرگان کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مقامی طور پر کونسے انتظامات بہتر رہیں گے۔
▪ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں نئی مطبوعات دستیاب کی فہرست نہیں دی جائے گی۔ بلکہ ”تمام کلیسیاؤں کے لئے اعلانات“ میں یہ معلومات ہر مہینے بذریعہ ڈاک تمام کلیسیاؤں کو بھیجی جائیں گی۔ جب ”تمام کلیسیاؤں کے لئے اعلانات“ مل جائیں گے تو یاددہانی کے طور پر اگلے خدمتی اجلاس میں اُن حصوں کا اعلان کِیا جائے گا جو شاید آپ کی کلیسیا کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں۔ پھر یہ اعلانات نوٹس بورڈ پر چسپاں کئے جا سکتے ہیں۔ اِس کے بعد، لٹریچر سرونٹ اس کو اپنی فائل میں رکھ لے گا۔