اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: مندرجہذیل ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟ دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیؤر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وَٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سموَن یو لوَ ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو وہاں سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—کین دے ہیلپ یو اَور ہارم یو؟ ڈو دے رئیلی ایگزسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ بروشر پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ستمبر: خاندانی خوشی کا راز۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جہاں دلچسپی دکھائی جائے وہاں بائبل مطالعے شروع کرانے کی خاص کوشش کرتے ہوئے تقاضا بروشر پیش کِیا جانا چاہئے۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی پُرانی مطبوعات نہ ہوں تو قریبی کلیسیاؤں سے پوچھیں کہ آیا اُن کے پاس یہ مطبوعات زیادہ مقدار میں موجود ہیں۔
▪ کلیسیاؤں کو لٹریچر کیلئے اپنی اگلی درخواست کے ساتھ ۲۰۰۳ کیلنڈر آف جیہوواز وِٹنسز، روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۳ اور ۲۰۰۳ ایئربُک آف جیہوواز وِٹنسز کیلئے بھی درخواست بھیج دینی چاہئے۔ یہ تمام مطبوعات انگریزی میں دستیاب ہونگی۔ روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۳ کیلئے اُردو میں بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم ستمبر تک یا پھر جلدازجلد کلیسیا کے حسابات کا آڈٹ کر لینا چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھے جانے کے بعد کلیسیا کے سامنے اسکا اعلان کریں۔
▪ اگست ۳۱، ۲۰۰۲ تک یا پھر جتنی جلدی ہو سکے سٹاک میں موجود لٹریچر اور رسالوں کی سالانہ انوینٹری لے لینی چاہئے۔ یہ انوینٹری ویسی ہی ہوگی جیسی لٹریچر کوارڈینیٹر ہر ماہ لیتا ہے اور پھر کُل اعدادوشمار کو لٹریچر انوینٹری فارم (ایس-۱۸) پر لکھ دینا چاہئے۔ رسالوں کی کُل تعداد ہر کلیسیا کے لٹریچر گروپ کے میگزین سرونٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ کوارڈینیٹ کرنے والی ہر کلیسیا کو تین لٹریچر انوینٹری فارم (ایس-۱۸) ملیں گے۔ براہِمہربانی اصل فارم ستمبر ۶ تک برانچ دفتر کو بھیج دیں۔ اسکی ایک کاپی اپنی فائل کیلئے رکھ لیں۔ تیسری کاپی ورک شیٹ کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ کوارڈینیٹ کرنے والی کلیسیا کے سیکرٹری کو انوینٹری کی نگرانی کرنی چاہئے۔ وہ اور کوارڈینیٹ کرنے والی کلیسیا کا صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کرینگے۔
▪ آپ یہ جان کر خوش ہونگے کہ سوسائٹی ماضی کی طرح اب بھی پاکستان میں ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کرنے کی منصوبہسازی کر رہی ہے۔ ایک لاہور میں اور دوسرا کراچی میں منعقد ہوگا۔ لاہور ڈسٹرکٹ کنونشن کی تاریخ نومبر ۱-۳، ۲۰۰۲ اور کراچی ڈسٹرکٹ کنونشن کی تاریخ دسمبر ۲۷-۲۹، ۲۰۰۲ ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع ہوگا ”سرگرم بادشاہتی مُناد۔“