دلچسپی پیدا کرنے کیلئے حالیہ واقعات کا استعمال کریں
۱ کیا آپ اپنی خدمتگزاری کو تازہترین رکھنے اور بائبل کے پیغام میں لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے مفید معلومات حاصل کرتے رہنا چاہینگے؟ اِس کے لئے آپ باتچیت شروع کرنے کیلئے دُنیا میں اور اپنے علاقے میں پیش آنے والے واقعات کا استعمال کریں۔ آپ حالیہ مقامی اور قومی واقعات یا بینالاقوامی خبروں پر توجہ دِلا سکتے ہیں۔ اِن واقعات میں ہمیشہ تبدیلی واقع ہوتی رہتی ہے۔ (۱-کر ۷:۳۱) مندرجہذیل مثالوں پر غور کریں۔
۲ معاشی مسائل اور مہنگائی لوگوں کیلئے حقیقی مسائل ہیں۔ لہٰذا، آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ نے خبروں میں سنا کہ [اشیاء کا ذکر کریں] کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے؟“ یا اگر کسی بڑی کمپنی نے اپنے کئی کارکنوں کو ملازمت سے نکال دیا ہے تو آپ بیروزگاری پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ اس بات کا تعیّن کرتے ہوئے کہ آپ باتچیت کو کیسے جاری رکھیں گے، آپ پوچھ سکتے ہیں ”کیا آپ نے کبھی غور کِیا ہے کہ روزی کمانا اسقدر مشکل کیوں ہے؟“ یا ”کیا آپ سمجھتے ہیں کہ گھر کا خرچ چلانا ہمیشہ مشکل رہیگا؟“
۳ تشدد کی رپورٹیں، جیساکہ خاندانوں یا سکول کے بچوں میں پیش آنے والے حادثات ایک اَور باتچیت کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ آپ پوچھ سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ نے اخبار میں [علاقے میں رُونما ہونے والے کسی حادثے کا ذکر کریں] کی بابت پڑھا ہے؟“ پھر پوچھیں ”آپکے خیال میں دُنیا میں اسقدر تشدد کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟“ یا ”کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایک وقت آئیگا جب ہم خود کو محفوظ محسوس کرینگے؟“
۴ دُنیا کے مختلف علاقوں میں تباہکُن سیلاب، زلزلے یا شہر میں رونما ہونے والے ہنگامے بھی دلچسپی بڑھانے والا مواد پیش کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ پوچھ سکتے ہیں:
▪ ”کیا خدا [کسی قدرتی آفت کا ذکر کریں] کا ذمہدار ہے؟“ یا آپ شہر میں رونما ہونے والے کسی حالیہ ہنگامے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہ سکتے ہیں: ”اگر سب اَمن چاہتے ہیں تو اَمن لانا اتنا مشکل کیوں ہے؟“
۵ حالیہ واقعات کی بابت چوکس رہیں جو آپ اپنے تعارف میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ”حالیہ واقعات“ کے تحت مددگار تجاویز بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کے صفحہ ۴ پر موجود ہیں۔ تاہم، سیاسی یا سماجی مسائل میں طرفداری ظاہر کرنے سے گریز کریں۔ اِسکے برعکس، نوعِانسان کے مسائل کے واحد اور دائمی حل کے طور پر صحائف اور خدا کی بادشاہت پر براہِراست توجہ مرکوز کرائیں۔