اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے فروری: خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے تقاضا بروشر مہیا کریں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔
▪ مارچ ۲۲، ۱۹۹۹ کے ہفتے سے شروع کرتے ہوئے، عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا کتاب کلیسیائی کتابی مطالعے میں زیرِغور آئیگی۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں مطالعے کا مکمل شیڈول دیا گیا ہے۔ آپ اس کی فوٹو کاپی کر کے اسے اپنی ذاتی کتاب میں رکھ سکتے ہیں تاکہ اُس تک دسترس آسان رہے۔ ستمبر ۱۹۹۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۱ پر ”عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا کے مطالعے“ کے پیراگراف ۵ میں اس کتاب کے تعارف پر غوروخوض کرنے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔
▪ سیکریٹری اور خدمتی نگہبان کو تمام ریگولر پائنیروں کی کارگزاری پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ اگر کوئی گھنٹوں کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مشکل کا سامنا کر رہا ہے تو بزرگوں کو درکار مدد کا بندوبست کرنا چاہئے۔ تجاویز کیلئے، سوسائٹی کے یکم اکتوبر کے سالانہ خطوط ایس-۲۰۱ کا اعادہ کریں۔ اگست ۱۹۸۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۱۲-۲۰ کو بھی دیکھیں۔
▪ جنوری ۱۵، ۱۹۹۹ سے شروع کرتے ہوئے، مینارِنگہبانی کا شمارہ اردو میں پندرہ روزہ ایڈیشن کے طور پر دستیاب ہوگا۔
▪ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ اکتوبر میں ہمیں ۴۵۷ پبلشروں کی انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی۔ نیز اکتوبر میں پہلی مرتبہ ہم نے بادشاہتی خوشخبری کی منادی میں ۱۰،۰۰۰ سے زائد گھنٹے صرف کئے تھے۔ دسمبر کے مہینے میں ہمیں یہ اعلان کر کے خوشی ہوئی تھی کہ حیدرآباد میں اب کلیسیا بن گئی ہے جس کے ساتھ پاکستان میں کلیسیاؤں کی کل تعداد ۱۰ ہو گئی ہے۔