اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ایسی کتابوں کی رسد موجود نہیں ہے وہ یو کین لِو فارایور اِن پیراڈائز آن ارتھ پیش کر سکتی ہیں۔ فروری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ کلیسیائیں سٹاک کے ختم ہونے تک ۲۰ روپے کی خصوصی پیشکش پر سچائی جو باعثِابدی زندگی ہے پیش کر سکتی ہیں۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے پر توجہ دیں۔ اپریل: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔
▪ جنوری ۵ کے خدمتی اجلاس پر حاضر ہونے والے تمام بپتسمہیافتہ پبلشروں کو ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/ریلیز کارڈ اور اُنکے بچوں کیلئے ایڈینٹی کارڈ دیا جائیگا۔
▪ فروری سے شروع کرتے ہوئے اور یکم مارچ تک، سرکٹ اوورسیئرز کیلئے نئی عوامی تقریر ”کیا آپ زندگی کی بابت خدائی نظریہ اپناتے ہیں؟“ ہو گی۔
▪ کلیسیاؤں کو اس سال ہفتہ، اپریل ۱۱، غروبِآفتاب کے بعد میموریل کی تقریب منانے کیلئے موزوں انتظامات کرنے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر ذرا پہلے شروع کی جا سکتی ہے لیکن میموریل کی علامات کا پیش کِیا جانا غروبِآفتاب سے پہلے شروع نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے علاقے میں غروبِآفتاب کا تعیّن کرنے کیلئے مقامی ذرائع سے دریافت کریں۔ میموریل کو اتنی دیر سے شروع نہیں ہونا چاہئے کہ نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو حاضر ہونا مشکل لگے۔ نہ ہی شیڈول اتنا سخت ہونا چاہئے کہ تقریب سے پہلے اور بعد میں مہمانوں کو سلام کرنے، دلچسپی لینے والے اشخاص کی باقاعدہ روحانی معاونت کیلئے انتظامات کرنے یا حوصلہافزائی کے عام تبادلے سے محظوظ ہونے کیلئے وقت ہی نہ ہو۔ تمام پہلوؤں پر پوری طرح غور کرنے کے بعد، بزرگوں کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے کہ اُن لوگوں کی مدد کیلئے کونسے انتظامات بہتر ہونگے جو موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے میموریل پر حاضر ہوتے ہیں۔
▪ اتوار، مارچ ۲۹ کو ۱۹۹۸ کے موسمِیادگار کیلئے خاص عوامی تقریر پیش کی جائیگی۔ خاکہ فراہم کر دیا جائیگا۔ جن کلیسیاؤں میں سرکٹ اوورسیئر کا دَورہ، سرکٹ اسمبلی یا سپیشل اسمبلی ڈے اس ہفتے کے آخر پر ہے وہاں خاص تقریر اگلے ہفتے پیش کی جائیگی۔ کسی کلیسیا میں مارچ ۲۹، ۱۹۹۸ سے پہلے خاص تقریر پیش نہیں کی جانی چاہئے۔
▪ مجلسِبزرگان کو باخبر ہونا چاہئے کہ جب کلیسیا مقامی اسمبلیوں پر حاضر ہوتی ہے تو مندرجہذیل ردوبدل ضروری ہے: جب سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا شیڈول تیار کِیا جاتا ہے تو کلیسیا کو ہفتے کے دوران تمام اجلاس منعقد کرنے چاہئیں صرف عوامی اجلاس اور مینارِنگہبانی کا مطالعہ ملتوی کِیا جائیگا۔ سرکٹ اسمبلی پر حاضر ہونے کیلئے شیڈول تیار کرتے وقت، کلیسیا تھیوکریٹک منسٹری سکول اور خدمتی اجلاس کو بھی ملتوی کر دیگی؛ اُس ہفتے کے دوران مقامی طور پر صرف کلیسیائی کتابی مطالعہ منعقد کِیا جائیگا۔