یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م16 اپریل ص.‏ 32
  • قارئین کے سوال

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • قارئین کے سوال
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏روح ہمارے دل کے ساتھ مل کر گواہی دیتی ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • روح ہماری روح کے ساتھ مل کر گواہی دیتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ‏”‏ہم تمہارے ساتھ جائیں گے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ہم تمہارے ساتھ جائیں گے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
م16 اپریل ص.‏ 32

قارئین کے سوال

مسح‌شُدہ مسیحیوں کو کس بات کی ”‏ضمانت“‏ دی جاتی ہے اور اُن پر کیسی ”‏مُہر“‏ لگائی جاتی ہے؟—‏2-‏کُر 1:‏21، 22‏؛ فٹ‌نوٹ۔‏

ایک شخص انگوٹھی سے ایک دستاویز پر مُہر لگا رہا ہے۔‏

پُرانے زمانے میں مُہر والی انگوٹھی سے کاغذات پر ٹھپہ لگایا جاتا تھا جس سے تصدیق ہو جاتی تھی کہ وہ اصلی ہیں۔‏

ضمانت:‏ ایک لغت کے مطابق 2-‏کُرنتھیوں 1:‏22 میں جس یونانی اِصطلا‌ح کا ترجمہ ”‏ضمانت“‏ کِیا گیا ہے، ”‏یہ قانونی اور کاروباری معاملوں میں اِستعمال ہوتی تھی۔ اِس اِصطلا‌ح کا مطلب ہے:‏ پہلی قسط، بیعانہ، پیشگی رقم۔ یہ رقم کسی چیز کی پوری قیمت کا ایک حصہ تھی جو اُس چیز کو حاصل کرنے سے کچھ وقت پہلے ادا کی جاتی تھی۔ اِس رقم کے ذریعے وہ چیز قانونی طور پر خریدنے والے کی ملکیت ہو جاتی تھی یا ایک معاہدہ قانونی حیثیت اِختیار کر لیتا تھا۔“‏ 2-‏کُرنتھیوں 5:‏1-‏5 میں بتایا گیا ہے کہ مسح‌شُدہ مسیحیوں کے سلسلے میں پوری رقم اُس وقت ادا ہوتی ہے جب وہ آسمان پر اِنعام پاتے ہیں یعنی غیرفانی جسم کے ساتھ زندہ ہوتے ہیں۔ اِس اِنعام کو پانے کے بعد وہ کبھی نہیں مریں گے۔—‏1-‏کُر 15:‏48-‏54‏۔‏

جس یونانی اِصطلا‌ح کا ترجمہ ”‏ضمانت“‏ کِیا گیا ہے، جدید یونانی زبان میں اُس کا تعلق اِصطلا‌ح ”‏منگنی کی انگوٹھی“‏ سے ہے۔ اور مسح‌شُدہ مسیحیوں کے سلسلے میں اِصطلا‌ح ”‏منگنی کی انگوٹھی“‏ موزوں بھی ہے کیونکہ اُنہیں ایک گروہ کے طور پر مسیح کی دُلہن کہا گیا ہے۔—‏2-‏کُر 11:‏2؛‏ مکا 21:‏2،‏ 9‏۔‏

مُہر:‏ پُرانے زمانے میں مُہر ملکیت ظاہر کرنے، معاہدہ طے کرنے اور یہ ظاہر کرنے کے لیے لگائی جاتی تھی کہ ایک چیز خالص یا اصلی ہے۔ مسح‌شُدہ مسیحیوں پر پاک روح کے ذریعے مُہر لگائی گئی ہے اور یوں وہ خدا کی ملکیت بن گئے ہیں۔ (‏اِفس 1:‏13، 14‏)‏ شروع میں یہ مُہر حتمی نہیں ہوتی۔ دراصل یہ ایک وفادار مسح‌شُدہ مسیحی کی موت سے کچھ وقت پہلے یا پھر بڑی مصیبت کے شروع ہونے سے کچھ وقت پہلے حتمی مُہر بن جاتی ہے۔—‏اِفس 4:‏30؛‏ مکا 7:‏2-‏4‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں