یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 15/‏6 ص.‏ 32
  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏کیا تعبیر کی قدرت خدا کو نہیں؟“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ‏’‏یہوواہ کی تعلیم‘‏ پھیلانے کے لیے ایک منفرد دَور
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • یوسف قیدخانے میں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 15/‏6 ص.‏ 32

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

بِلاشُبہ آپ نے مینارِنگہبانی کے پچھلے شماروں کو دھیان سے پڑھا ہوگا۔ کیا آپ اِن سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں؟‏

ہم مسیح کی یادگاری تقریب کے لیے کون سی تیاریاں کر سکتے ہیں؟‏

یادگاری تقریب کی تیاریوں میں یہ شامل ہے کہ ہم اُن آیتوں کو پڑھیں جنہیں یادگاری کے حوالے سے چنا جاتا ہے۔ اِن میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم مُنادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کریں۔ اِس کے علاوہ یہ کہ ہم اِس بات پر غور کریں کہ خدا نے ہمیں ذاتی طور پر کون سی اُمید بخشی ہے، زمین پر رہنے کی یا آسمان پر جانے کی۔—‏15/‏1 ص.‏ 14-‏16۔‏

جاپان کے بہن بھائیوں کو کون سا خاص تحفہ ملا؟‏

اُنہیں جاپانی زبان میں ایک نئی کتاب ملی جس کا عنوان ہے:‏ بائبل—‏متی کی اِنجیل۔‏ یہ کتاب جاپانی زبان میں موجود نیو ورلڈ ٹرانسلیشن بائبل سے لے کر چھاپی گئی ہے۔ یہ کتاب مُنادی کے دوران لوگوں کو دی جا رہی ہے۔ اور بہت سے جاپانی لوگ جو بائبل کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، وہ اِسے پڑھنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔—‏15/‏2 ص.‏ 3۔‏

پہلی صدی میں کون سی باتیں خوش‌خبری پھیلانے میں مسیحیوں کے کام آئیں؟‏

پہلی صدی میں رومی سلطنت میں امن کا دَور تھا؛ لوگوں کو سفر کی سہولیات میسر تھیں؛ بہت سے لوگ ایک ہی زبان بولتے تھے۔ اِس کے علاوہ رومی قانون کی وجہ سے شہریوں کو بہت سے حقوق حاصل تھے اور یہودی بہت سے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔—‏15/‏2 ص.‏ 20-‏23۔‏

ماضی میں ہماری مطبوعات میں اکثر یہ بتایا گیا کہ بائبل میں ایک شخص یا چیز کسی اَور شخص یا چیز کا عکس تھی۔ لیکن آج‌کل ایسی مشابہتوں کا ذکر بہت کم کِیا جاتا ہے۔ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

بائبل میں کچھ لوگوں کے بارے میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ اُنہوں نے آنے والے لوگوں کا عکس پیش کِیا تھا۔ اِس کی ایک مثال ہمیں گلتیوں 4:‏21-‏31 میں ملتی ہے۔ لیکن اگر خدا کے کلام میں کسی شخص یا واقعے کے بارے میں یہ واضح طور پر نہیں بتایا گیا کہ یہ آنے والی باتوں کی طرف اِشارہ کرتا ہے تو ہمیں اِس میں کوئی مجازی معنی نہیں ڈھونڈنے چاہئیں۔ اِس کی بجائے ہمیں اِس بات پر دھیان دینا چاہیے کہ ہم اُن لوگوں اور واقعات سے کیا سیکھ سکتے ہیں جن کا بائبل میں ذکر کِیا گیا ہے۔ (‏روم 15:‏4‏)‏—‏15/‏3 ص.‏ 17، 18۔‏

سچے مسیحی ایسٹر کیوں نہیں مناتے؟‏

یسوع مسیح نے اپنے جی اُٹھنے کی یادگاری منانے کا نہیں بلکہ اپنی موت کی یادگاری منانے کا حکم دیا تھا۔ (‏لُوقا 22:‏19، 20‏)‏—‏1/‏4 ص.‏ 11۔‏

توبہ نہ کرنے والوں کو کلیسیا سے خارج کرنا ایک پُرمحبت بندوبست کیوں ہے؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ جو شخص اپنے گُناہوں سے توبہ نہیں کرتا اُسے کلیسیا سے خارج کر دیا جائے۔ یہ اِنتظام بہت فائدہ‌مند ثابت ہوتا ہے۔ (‏1-‏کُر 5:‏11-‏13‏)‏ اِس سے خدا کے نام کی بڑائی ہوتی ہے، کلیسیا پاک رہتی ہے اور شاید گُناہ‌گار شخص کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔—‏15/‏4 ص.‏ 29، 30۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں