یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م14 1/‏4 ص.‏ 3
  • موت کا ڈنک

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • موت کا ڈنک
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏پچھلا دشمن“‏ شکست کھائیگا!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ‏”‏وہ موت کو ہمیشہ کیلئے نابود کریگا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • موت کی بابت آپکا نظریہ کیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • انسان موت سے کیوں ڈرتے ہیں؟‏
    جاگو!‏—‏2008ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
م14 1/‏4 ص.‏ 3
ایک منظر جس میں ایک شخص ایکسیڈنٹ میں مارا گیا ہے

سرِورق کا موضوع:‏ کیا موت سے آزادی ممکن ہے؟‏

موت کا ڈنک

موت ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جس سے ہر کوئی مُنہ پھیرتا ہے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ ہر شخص کو کبھی نہ کبھی اِس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موت کا ڈنک بہت ہی زہریلا اور تکلیف‌دہ ہوتا ہے۔‏

ہم کبھی بھی خود کو پوری طرح سے اپنے والدین، جیون‌ساتھی یا بچے کی موت کے لیے تیار نہیں کر سکتے، پھر چاہے ہم اِس بارے میں پہلے سے جانتے ہوں یا صدمے کا یہ پہاڑ ہم پر اچانک ٹوٹ پڑے۔ بِلاشُبہ کسی عزیز کی موت ہمیں توڑ کر رکھ دیتی ہے اور ہمارے دل پر ایسا زخم لگاتی ہے جسے بھرا نہیں جا سکتا۔‏

انتونیو جن کے والد ایک ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گئے، کہتے ہیں:‏ ”‏کسی عزیز کی موت ایسے ہی ہے جیسے کوئی ہمیشہ کے لیے آپ کے گھر پر تالا لگا کر چابیاں اپنے ساتھ لے جائے۔ آپ پھر کبھی اپنے گھر نہیں جا سکتے، ایک لمحے کے لیے بھی نہیں۔ اب آپ کے پاس صرف اِس گھر کی یادیں رہ گئیں ہیں۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے آپ کو قبول کرنا پڑے گا، چاہے آپ اِس سے مُنہ موڑنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کریں۔ شاید آپ کو لگے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اب آپ کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔“‏

ڈوروتھی کو بھی ایسے ہی صدمے سے گزرنا پڑا۔ وہ 47 سال کی عمر میں بیوہ ہو گئیں۔ اپنے شوہر کی موت کی وجہ سے اُنہوں نے ٹھانا کہ وہ کچھ خاص سوالوں کے جواب حاصل کرکے رہیں گی۔ وہ سنڈے سکول کی ٹیچر تھیں اور مانتی تھیں کہ موت کے بعد اِنسان کے ساتھ ضرور کچھ نہ کچھ ہوتا ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھیں کہ اصل میں کیا ہوتا ہے۔ اِسی لیے اُنہوں نے اپنے چرچ کے پادری سے پوچھا کہ ”‏جب ہم مر جاتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟“‏ اُس پادری نے اُنہیں جواب دیا:‏ ”‏اِس بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا۔ جب وقت آئے گا تو ہمیں پتہ چل جائے گا۔“‏

کیا ہمیں یہ سوچ کر مطمئن ہو جانا چاہیے کہ وقت آنے پر ہمیں پتہ چل جائے گا کہ مرنے پر کیا ہوتا ہے؟ یا کیا اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کا کوئی اَور طریقہ بھی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں