یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م13 1/‏5 ص.‏ 15
  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ، ایک ایسا خدا جو ”‏معاف کرنے کو تیار“‏ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • یہوواہ—‏معاف کرنے کی بہترین مثال
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • یہوواہ کثرت سے معاف کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • یہوواہ کی طرف سے ملنے والی معافی کے فائدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
م13 1/‏5 ص.‏ 15

پاک کلام سے متعلق سوال و جواب

کیا یہوواہ خدا ہمارے سنگین گُناہوں کو بھی معاف کر سکتا ہے؟‏

‏[‏صفحہ نمبر 15 پر تصویر]‏

خدا کی خوشنودی حاصل کرنا اِتنا مشکل نہیں ہے۔‏

پاک کلام کے مطابق سب اِنسان گُناہ‌گار ہیں۔ پہلے اِنسان آدم کی اولاد ہونے کی وجہ سے ہم نے گُناہ کو ورثے میں پایا ہے۔ اِس لیے ہم کبھی کبھار ایسے غلط کام کر بیٹھتے ہیں جن پر شاید ہمیں بعد میں پچھتاوا ہو۔ لیکن یسوع مسیح نے ہمارے گُناہوں کی قیمت چُکانے کے لیے اپنی جان قربان کی۔ اُن کے فدیے کی وجہ سے ہمارے لیے گُناہوں کی معافی حاصل کرنا ممکن ہوا۔ فدیہ واقعی خدا کی طرف سے ایک بیش‌قیمت تحفہ ہے۔‏‏—‏رومیوں 3:‏23، 24 کو پڑھیں۔‏

کچھ لوگ جنہوں نے سنگین گُناہ کیے، شاید یہ سوچیں کہ ”‏پتہ نہیں خدا مجھے میرے گُناہوں کے لیے کبھی معاف کرنے گا بھی یا نہیں؟“‏ مگر خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏یسوع کا خون ہمیں سب گُناہوں سے پاک کر دیتا ہے۔“‏ (‏1-‏یوحنا 1:‏7‏)‏ یہوواہ خدا ہمارے سنگین سے سنگین گُناہ بھی معاف کرنے کو تیار ہے لیکن صرف اُسی صورت میں اگر ہم نے دل سے توبہ کی ہو۔‏‏—‏یسعیاہ 1:‏18 کو پڑھیں۔‏

ہمیں معافی حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟‏

اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہمیں معاف کر دے تو ہمیں اُس کے بارے میں سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے اور اُس نے ہمیں کون سی ہدایتیں دی ہیں۔ (‏یوحنا 17:‏3‏)‏ یہوواہ خدا دل کھول کر اُن لوگوں کو معاف کر دیتا ہے جو توبہ کرتے ہیں اور اپنے چال‌چلن کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔‏‏—‏اعمال 3:‏19 کو پڑھیں۔‏

خدا کی خوشنودی حاصل کرنا اِتنا مشکل نہیں ہے۔ یہوواہ خدا ہماری خامیوں کو جانتا ہے۔ وہ بڑا ہی رحم‌دل اور مہربان ہے۔ کیا آپ اِس بارے میں مزید نہیں جاننا چاہتے کہ آپ اِتنے محبت کرنے والے خدا کو خوش کیسے کر سکتے ہیں؟‏‏—‏زبور 103:‏13، 14 کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں