یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م13 1/‏1 ص.‏ 16
  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کا نام
    جاگو!‏—‏2017ء
  • ہمیں خدا کا نام کیوں لینا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • کیا خدا کا کوئی نام ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • خدا کے دوست اُس کا نام جانتے اور لیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
م13 1/‏1 ص.‏ 16

پاک کلام سے متعلق سوال‌وجواب

خدا کا نام کیا ہے؟‏

ہمارے دوستوں، گھر والوں یہاں تک کہ ہمارے پالتو جانوروں کے بھی نام ہوتے ہیں۔ تو پھر ظاہر سی بات ہے کہ خدا کا بھی کوئی نام ہوگا۔ پاک کلام میں خدا کے بہت سے لقب بتائے گئے ہیں، مثلاً قادرِمطلق خدا، مالک، خالق وغیرہ۔ لیکن پاک کلام میں خدا کا ذاتی نام بھی بتایا گیا ہے۔‏‏—‏یسعیاہ ۴۲:‏۸ کو پڑھیں۔‏

خدا کا ذاتی نام پاک کلام کے بہت سے ترجموں میں زبور ۸۳:‏۱۸ میں لکھا ہے۔ مثال کے طور پر اُردو ریوائزڈ ورشن میں اِس آیت میں لکھا ہے:‏ ”‏تُو ہی جس کا نام یہوؔواہ ہے تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔“‏

ہمیں خدا کا ذاتی نام کیوں استعمال کرنا چاہئے؟‏

‏[‏صفحہ ۱۶ پر تصویر]‏

دوستوں اور عزیزوں سے بات کرتے وقت ہم اُن کا نام استعمال کرتے ہیں۔‏

خدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کا ذاتی نام استعمال کریں۔ ذرا سوچیں:‏ جب ہم دوستوں اور عزیزوں سے بات کرتے ہیں تو ہم اُن کا نام استعمال کرتے ہیں۔ تو پھر کیا ہمیں خدا سے بات کرتے وقت اُس کا ذاتی نام استعمال نہیں کرنا چاہئے؟ یسوع مسیح بھی چاہتے تھے کہ لوگ خدا کا نام استعمال کریں۔‏‏—‏متی ۶:‏۹؛‏ یوحنا ۱۷:‏۲۶ کو پڑھیں۔‏

کیا خدا کا دوست بننے کے لئے صرف یہ کافی ہے کہ ہم اُس کا نام جانیں؟ نہیں۔ ہمیں خدا کے متعلق اَور بھی باتیں سیکھنی ہوں گی۔ مثال کے طور پر ہمیں یہ سیکھنا ہوگا کہ خدا کی صفات کیا ہیں اور ہم خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اِن سوالوں کے جواب پاک کلام میں دئے گئے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں