یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م12 1/‏10 ص.‏ 16-‏17
  • عدالت کے دن کے دوران کیا ہوگا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عدالت کے دن کے دوران کیا ہوگا؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ملتا جلتا مواد
  • عدالت کے دن پر کیا کچھ واقع ہوگا؟‏
    جاگو!‏—‏2010ء
  • عدالت کا دن کیا لائے گا؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
م12 1/‏10 ص.‏ 16-‏17

پاک صحیفوں کی تعلیم

عدالت کے دن کے دوران کیا ہوگا؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ عدالت کے دن کا مقصد کیا ہے؟‏

ذرا اِس صفحے کے بائیں طرف دی گئی تصویر پر غور کریں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ عدالت کے دن پر اربوں روحیں خدا کے تخت کے سامنے لائی جائیں گی۔ اور خدا اُن کا انصاف اُن کاموں کی بنا پر کرے گا جو اُنہوں نے مرنے سے پہلے کئے تھے۔ جنہوں نے اچھے کام کئے تھے، اُنہیں آسمان میں زندگی ملے گی اور جنہوں نے بُرے کام کئے تھے، اُنہیں دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔ لیکن بائبل میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کے دن کے دوران خدا انسانوں کو اُس ناانصافی سے نجات دِلائے گا جو وہ ہزاروں سال سے سہتے رہے ہیں۔ (‏زبور ۹۶:‏۱۳‏)‏ خدا نے عدالت کرنے کی ذمہ‌داری یسوع مسیح کو دی ہے۔ وہ زمین پر امن اور انصاف قائم کریں گے۔‏‏—‏یسعیاہ ۱۱:‏۱-‏۵؛‏ اعمال ۱۷:‏۳۱ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ عدالت کے دن میں انسانوں کو ناانصافی سے نجات کیسے ملے گی؟‏

سب سے پہلے انسان آدم نے خدا کی نافرمانی کی تھی۔ اِس کی وجہ سے اُن کی ساری اولاد گُناہ اور موت کی غلامی میں چلی گئی۔ (‏رومیوں ۵:‏۱۲‏)‏ یسوع مسیح انسانوں کو اِس ناانصافی سے نجات دِلائیں گے۔ وہ کروڑوں مُردوں کو زندہ کریں گے۔ بائبل میں مکاشفہ کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ یہ سب کچھ یسوع مسیح کی حکمرانی میں ہوگا جو ایک ہزار سال کے لئے ہوگی۔‏‏—‏مکاشفہ ۲۰:‏۴،‏ ۱۱،‏ ۱۲ کو پڑھیں۔‏

عدالت کے دن کے دوران جن مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا، اُن کا انصاف اُن کاموں کی بنا پر نہیں ہوگا جو اُنہوں نے مرنے سے پہلے کئے تھے۔ مکاشفہ کی کتاب کے ۲۰ باب میں بتایا گیا ہے کہ اُس وقت نئی ”‏کتابیں“‏ یعنی خدا کی طرف سے نئی ہدایات دی جائیں گی۔ لوگوں کا انصاف اِس بنا پر ہوگا کہ وہ اِن ہدایات پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔ (‏رومیوں ۶:‏۷‏)‏ جن لوگوں کو زندہ کِیا جائے گا اور خدا کے بارے میں سیکھنے کا موقع دیا جائے گا، اُن میں ’‏راست‌باز اور ناراست دونوں‘‏ طرح کے لوگ شامل ہوں گے۔‏‏—‏اعمال ۲۴:‏۱۵ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ عدالت کے دن کے آخر پر صورتحال کیا ہوگی؟‏

جن لوگوں کو مرنے سے پہلے یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھنے کا موقع نہیں ملا تھا، اُنہیں خدا کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اگر وہ خدا کے حکموں پر چلیں گے تو وہ ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔ لیکن بعض لوگ زندہ ہونے کے بعد بھی خدا کی مرضی پر چلنا نہیں چاہیں گے۔ ایسے لوگ موت کی سزا پائیں گے۔‏‏—‏یوحنا ۵:‏۲۸،‏ ۲۹؛‏ یسعیاہ ۲۶:‏۱۰؛‏ ۶۵:‏۲۰ کو پڑھیں۔‏

عدالت کا دن ایک ہزار سال کا ہوگا جس کے آخر تک یہوواہ خدا تمام انسانوں کو آدم کے گُناہ سے پاک کر چُکا ہو گا۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۲۴-‏۲۸‏)‏ وفادار انسانوں کے لئے یہ کیا ہی شاندار اُمید ہے!‏ اِس کے بعد انسانوں کا آخری اِمتحان لیا جائے گا۔ خدا شیطان کو اتھاہ‌گڑھے سے باہر نکالے گا جس میں شیطان ہزار سال سے قید تھا۔ شیطان پھر سے انسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ جو لوگ اُس کے پیچھے نہیں لگیں گے، وہ ہمیشہ تک زمین پر زندہ رہیں گے۔‏‏—‏یسعیاہ ۲۵:‏۸؛‏ مکاشفہ ۲۰:‏۷-‏۹ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ اصطلا‌ح ’‏عدالت کا دن‘‏ اَور کس وقت کی طرف اشارہ کرتی ہے؟‏

بائبل میں یہ اصطلا‌ح اُس وقت کی طرف اشارہ کرنے کے لئے بھی استعمال کی گئی ہے جب اِس بُری دُنیا کا خاتمہ ہوگا۔ یہ دن اچانک آئے گا جس طرح نوح نبی کے زمانے میں طوفان اچانک آیا تھا اور بُرے لوگوں کو بہا کر لے گیا تھا۔ جب بہت جلد تمام بُرے لوگ ہلاک ہو جائیں گے تو پھر زمین پر صرف نیک اور راست‌باز لوگ ہی آباد ہوں گے۔ وہ وقت کیا ہی شاندار ہوگا!‏‏—‏۲-‏پطرس ۳:‏۶،‏ ۷،‏ ۱۳ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے صفحہ ۲۱۳-‏۲۱۵ کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۱۶ پر تصویر]‏

‏”‏آخری عدالت،“‏ گستاؤ دورے (‏۱۸۳۲ء-‏۱۸۸۳ء)‏ کی بنائی ہوئی تصویر

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Engravings by Doré

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں