یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏10 ص.‏ 22-‏23
  • آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏
    خدا کی طرف سے خوشخبری
  • دُعا—‏ایک بہت بڑا اعزاز
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • دُعا کے ذریعے خدا کے نزدیک جائیں
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • دُعا کے ذریعے خدا کے قریب جائیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏10 ص.‏ 22-‏23

پاک صحیفوں کی تعلیم

آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ خدا کس کی دُعا سنتا ہے؟‏

یہوواہ خدا ہر طرح کے لوگوں کی دُعائیں سنتا ہے، چاہے وہ کسی بھی قوم سے ہوں۔ (‏زبور ۶۵:‏۲‏)‏ لیکن وہ ہر ایک کی دُعا نہیں سنتا ہے۔ مثال کے طور پر جب بنی‌اسرائیل نے ہٹ‌دھرمی سے خدا کے قانون توڑے تو خدا نے اُن کی دُعائیں سننے سے انکار کر دیا۔ (‏یسعیاہ ۱:‏۱۵‏)‏ اِس کے علاوہ خدا ایک ایسے شخص کی دُعا بھی قبول نہیں کرتا جو اپنی بیوی کے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے۔ (‏۱-‏پطرس ۳:‏۷‏)‏ لیکن اگر ایک شخص توبہ کرتا ہے تو خدا اُس کی دُعا سنتا ہے، چاہے اُس نے کتنے سنگین گُناہ کیوں نہ کئے ہوں۔‏‏—‏۲-‏تواریخ ۳۳:‏۹-‏۱۳ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ ہمیں کس طرح دُعا کرنی چاہئے؟‏

یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم خدا سے دُعا کر سکتے ہیں۔ دُعا ہماری عبادت کا اہم حصہ ہے۔ اِس لئے ہمیں صرف یہوواہ خدا سے دُعا کرنی چاہئے۔ (‏متی ۴:‏۱۰؛‏ ۶:‏۹‏)‏ ہم گُناہ‌گار ہیں اِس لئے ہمیں یسوع مسیح کا نام لے کر خدا سے دُعا کرنی چاہئے۔ صرف یسوع مسیح ہی وہ ”‏راہ“‏ ہے جو خدا تک پہنچاتی ہے۔ (‏یوحنا ۱۴:‏۶‏)‏ یہوواہ خدا یہ نہیں چاہتا کہ ہم کوئی دُعا زبانی یاد کرکے باربار دہرائیں بلکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُسے اپنے دل کی بات بتائیں۔‏‏—‏متی ۶:‏۷؛‏ فلپیوں ۴:‏۶،‏ ۷ کو پڑھیں۔‏

خدا ہماری ایسی دُعائیں بھی سنتا ہے جو ہم دل ہی دل میں کرتے ہیں۔ (‏۱-‏سموئیل ۱:‏۱۲، ۱۳‏)‏ ہم کسی بھی موقعے پر دُعا کر سکتے ہیں، مثلاً صبح اُٹھتے یا شام کو سوتے وقت، کھانا کھانے سے پہلے یا پھر جب ہم کسی مشکل میں ہوں۔‏‏—‏زبور ۵۵:‏۲۲؛‏ متی ۱۵:‏۳۵،‏ ۳۶ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ سچے مسیحی ایک دوسرے کے ساتھ جمع کیوں ہوتے ہیں؟‏

خدا کی قربت حاصل کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ ہم ایسے لوگوں کے درمیان رہتے ہیں جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے اور اُس کے وعدوں کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱،‏ ۴؛‏ ۲-‏پطرس ۳:‏۳،‏ ۱۳‏)‏ اِس لئے ہمیں ایسے لوگوں کے ساتھ جمع ہونا چاہئے جو یہوواہ خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ اِس طرح اُن کی بھی حوصلہ‌افزائی ہوگی اور ہماری بھی۔‏‏—‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴،‏ ۲۵ کو پڑھیں۔‏

اگر آپ ایسے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں جو خدا سے محبت رکھتے ہیں تو آپ خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ عبادت کے لئے جمع ہونے سے دوسروں کے ایمان کو دیکھ کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‏‏—‏رومیوں ۱:‏۱۱،‏ ۱۲ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

اگر آپ اُن باتوں پر سوچ‌بچار کرتے ہیں جو آپ نے خدا کے کلام سے سیکھی ہیں تو آپ خدا کے اَور بھی قریب ہو جائیں گے۔ خدا کے کاموں، اُس کی ہدایات اور اُس کے وعدوں پر غوروخوض کریں۔ جب آپ دُعا کرتے ہیں اور سوچ‌بچار کرتے ہیں تو آپ خدا کی محبت اور اُس کی حکمت کی اَور زیادہ قدر کرنے لگتے ہیں۔‏‏—‏یشوع ۱:‏۸؛‏ زبور ۱:‏۱-‏۳ کو پڑھیں۔‏

آپ تب ہی خدا کی قربت حاصل کر سکتے ہیں جب آپ اُس پر بھروسا اور ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح پودے کو بڑھنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اِسی طرح آپ کا ایمان تب ہی بڑھ سکتا ہے جب آپ باقاعدگی سے خدا کے کلام پر سوچ‌بچار کرتے ہیں۔‏‏—‏۱-‏تھسلنیکیوں ۵:‏۲۱؛‏ عبرانیوں ۱۱:‏۱،‏ ۶ کو پڑھیں۔‏

۵.‏ خدا کی قربت حاصل کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

یہوواہ خدا اُن لوگوں کی فکر رکھتا ہے جو اُس سے محبت کرتے ہیں۔ وہ اُنہیں ہر ایسی چیز سے محفوظ رکھتا ہے جس سے اُن کا ایمان تباہ ہو سکتا ہے اور جس سے وہ ہمیشہ کی زندگی کی اُمید سے محروم ہو سکتے ہیں۔ (‏زبور ۹۱:‏۱، ۲،‏ ۷-‏۱۰‏)‏ خدا ہمیں ایسے کاموں سے خبردار کرتا ہے جو ہماری صحت کے لئے نقصان‌دہ ہو سکتے ہیں اور جن سے ہمیں دُکھ پہنچ سکتا ہے۔ یہوواہ خدا ہمیں زندگی کی بہترین راہ دکھاتا ہے۔‏‏—‏زبور ۷۳:‏۲۷،‏ ۲۸؛‏ یعقوب ۴:‏۴،‏ ۸ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ اِس کتاب کے باب نمبر ۱۷ کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں