یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏4 ص.‏ 2-‏3
  • ایک نہایت اہم پیشینگوئی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک نہایت اہم پیشینگوئی
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • آخری زمانے کی نشانی
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ‏”‏مقررہ وقت“‏ جلد آنے والا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏4 ص.‏ 2-‏3

ایک نہایت اہم پیشینگوئی

‏”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہوگا۔“‏ —‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

مسیحی عالم پاک کلام کی اِس آیت کو بہت اہم خیال کرتے ہیں۔ لیکن آپ شاید سوچیں کہ یہ آیت اِتنی اہم کیوں ہے؟ اِس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ اِس آیت میں ایک ایسے کام کا ذکر ہوا ہے جو ساری دُنیا میں کِیا جائے گا۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اِس آیت کے مطابق مسیحیوں کی ذمہ‌داری ہے کہ وہ اِس کام کو کریں۔ یہ کونسا کام ہے؟ یہ کام بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی ہے۔ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ یہ کام دُنیا کے ’‏خاتمے‘‏ سے پہلے کِیا جائے گا۔‏

آج‌کل یہ پیشینگوئی پوری ہو رہی ہے۔ بادشاہت کی خوشخبری آپ کے لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اِس کے ذریعے آپ کو ایک دعوت اور ایک آگاہی دی جا رہی ہے۔ اِس خوشخبری کے ذریعے سب انسانوں کو یہ فیصلہ کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے کہ آیا وہ خدا کی بادشاہت کی حمایت کریں گے یا نہیں۔ اِس سلسلے میں ہم جو بھی فیصلہ کریں گے اُس کا ہماری زندگی پر گہرا اثر پڑے گا۔‏

آئیں، دیکھیں کہ یسوع مسیح نے متی ۲۴:‏۱۴ میں درج بات کیوں کہی تھی۔ یسوع مسیح اکثر خدا کی بادشاہت کے بارے میں بات کرتے تھے۔ ایک موقعے پر یسوع مسیح کے شاگردوں نے آکر اُن سے مستقبل میں ہونے والے واقعات کے بارے میں پوچھا۔ وہ جاننا چاہتے تھے کہ خدا کی بادشاہت کب قائم ہوگی اور اِس ’‏دُنیا کا آخر‘‏ کب ہو گا۔—‏متی ۲۴:‏۳‏۔‏

شاگردوں کے سوال کے جواب میں یسوع مسیح نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب بہت زیادہ جنگیں ہوں گی، کال پڑیں گے، زلزلے آئیں گے اور وبائیں پھیلیں گی۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جُرم بہت بڑھ جائے گا، مذہبی رہنما لوگوں کو جھوٹی تعلیم کے ذریعے گمراہ کریں گے اور خدا کے سچے خادموں کو ستایا جائے گا۔ یہ تو خوشخبری نہیں تھی۔—‏متی ۲۴:‏۴-‏۱۳؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۱‏۔‏

لیکن پھر یسوع مسیح نے ایک خوشخبری کا ذکر کِیا جیسا کہ شروع میں دی گئی آیت سے ظاہر ہوتا ہے۔ صدیوں سے لوگوں نے اِس آیت پر سوچ‌بچار کی ہے اور اِس سے اُمید حاصل کی ہے۔ یسوع مسیح نے اِس آیت میں جو بات کہی، آج لوگ اُس کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں مگر اُس کے معنی کے متعلق مختلف نظریات رکھتے ہیں۔ آئیں، دیکھیں کہ پاک صحیفوں کی روشنی میں اِس آیت کے کیا معنی ہیں۔ اِس سلسلے میں ہم اِن سوالات پر غور کریں گے:‏ خوشخبری کیا ہے؟ خدا کی بادشاہت کیا ہے؟ یسوع مسیح کی یہ پیشینگوئی کب اور کن لوگوں کے ذریعے پوری ہونی تھی؟ کس کا خاتمہ ہوگا؟‏

‏[‏صفحہ ۲‏، ۳ پر تصویر]‏

چار اناجیل پر مشتمل واشنگٹن مسودے کی نقل۔ اِس میں متی ۲۴:‏۱۴ کو نمایاں کِیا گیا ہے۔‏

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

From the book Facsimile of the

Washington Manuscript of the Four

1912 Gospels in the Freer Collection

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں