یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م10 1/‏12 ص.‏ 5
  • دوسروں سے اپنا موازنہ نہ کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوسروں سے اپنا موازنہ نہ کریں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ ہم سے کیا توقع کرتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • خدا آپ سے کیا توقع کرتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ہم ابد تک یہوواہ کے نام سے چلیں گے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • یہوواہ کے خادم حقیقی اُمید رکھتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
م10 1/‏12 ص.‏ 5

دوسرا مشورہ

دوسروں سے اپنا موازنہ نہ کریں

خدا کے کلام کی تعلیم یہ ہے:‏ ”‏ہر شخص اپنے ہی کام کو آزما لے۔ اِس صورت میں اُسے اپنی ہی بابت فخر کرنے کا موقع ہوگا نہ کہ دوسرے کی بابت۔“‏—‏گلتیوں ۶:‏۴‏۔‏

اِس مشورے پر عمل کرنا مشکل کیوں ہے؟‏ ہم دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات ہم یہ سوچتے ہیں کہ دوسرے ہم سے زیادہ طاقتور، امیر یا ذہین ہیں۔ لیکن بعض اوقات ہم اِس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم دوسروں سے ہر لحاظ سے بہتر ہیں۔ صورتحال خواہ کچھ بھی ہو، دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ہم اِس غلط سوچ میں پڑ سکتے ہیں کہ جس کے پاس زیادہ چیزیں ہوں یا جس میں زیادہ صلاحیتیں ہوں، وہی کامیاب انسان ہوتا ہے۔ ایسی سوچ کی وجہ سے ہم حسد اور دوسروں سے مقابلہ کرنے کی عادت میں پڑ سکتے ہیں۔—‏واعظ ۴:‏۴‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏ خود کو کمتر خیال کرنے کی بجائے یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ خدا آپ کو کس نگاہ سے دیکھتا ہے۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”‏خداوند انسان کی مانند نظر نہیں کرتا اِس لئے کہ انسان ظاہری صورت کو دیکھتا ہے پر [‏یہوواہ]‏a دل پر نظر کرتا ہے۔“‏ (‏۱-‏سموئیل ۱۶:‏۷‏)‏ یہوواہ کبھی بھی آپ کا موازنہ دوسروں سے نہیں کرتا بلکہ وہ آپ کے خیالوں اور ارادوں کو جانچتا ہے۔ (‏عبرانیوں ۴:‏۱۲، ۱۳‏)‏ یہوواہ یہ جانتا ہے کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے اور وہ چاہتا ہے کہ آپ بھی اِس بات کو سمجھیں۔ اگر آپ دوسروں سے اپنا موازنہ کرتے ہیں تو اِس سے آپ یا تو مغرور ہو جائیں گے یا پھر کبھی بھی خود سے مطمئن نہیں ہوں گے۔ اِس لئے خاکسار بنیں اور یہ تسلیم کریں کہ ضروری نہیں، آپ میں ہر صلاحیت ہو۔—‏امثال ۱۱:‏۲‏۔‏

پس اگر آپ خدا کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ آپ کو خدا کے نبی میکاہ کی اِس نصیحت پر عمل کرنا چاہئے:‏ ”‏اَے انسان اُس نے تجھ پر نیکی ظاہر کر دی ہے۔ [‏یہوواہ]‏ تجھ سے اِس کے سوا کیا چاہتا ہے کہ تُو انصاف کرے اور رحم‌دلی کو عزیز رکھے اور اپنے خدا کے حضور فروتنی سے چلے؟“‏ (‏میکاہ ۶:‏۸)‏ اگر آپ ایسا کریں گے تو خدا آپ کا خیال رکھے گا اور آپ ہر حال میں خوش رہنے کے قابل ہوں گے۔—‏۱-‏پطرس ۵:‏۶، ۷‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a یہ بائبل میں خدا کا نام ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۵ پر تصویر]‏

یہوواہ ہمارے خیالوں اور ارادوں کو جانچتا ہے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں