یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م09 1/‏4 ص.‏ 32
  • تاریخ کا سب سے اہم دِن

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تاریخ کا سب سے اہم دِن
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
م09 1/‏4 ص.‏ 32

تاریخ کا سب سے اہم دِن

تاریخ کا سب سے اہم دن یسوع مسیح کی موت کا دن تھا۔ آئیں دیکھیں کہ ایسا کیوں کہا جا سکتا ہے۔‏

یسوع مسیح موت تک خدا کا وفادار رہا۔ یوں اُس نے ثابت کِیا کہ انسان ہر حال میں خدا کا وفادار رہ سکتا ہے۔‏

یسوع مسیح کی موت کے ذریعے چند اشخاص کو اُس کے ساتھ آسمان پر حکمرانی کرنے کا موقع دیا گیا جبکہ بہت سے دوسرے لوگ زمین پر فردوس میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں۔‏

اپنی موت سے ایک رات پہلے یسوع مسیح نے ایک خاص تقریب کا آغاز کِیا۔ اِس تقریب میں اُس نے اپنی جان کی قربانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بے‌خمیری روٹی اور لال مے استعمال کی۔ اُس نے اپنے شاگردوں کو حکم کِیا:‏ ”‏میری‌یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو۔“‏ (‏لوقا ۲۲:‏۱۹‏)‏ واقعی یہ تقریب بڑی اہمیت رکھتی ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ آپ کو یسوع کی موت کی یادگاری کی تقریب پر حاضر ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ اِس سال یہ تقریب جمعرات، ۹ اپریل ۲۰۰۹ کو سورج غروب ہونے کے بعد منائی جائے‌گی۔ اِس میں شریک ہونے کے لئے آپ اپنے علاقے میں یہوواہ کے‌گواہوں کی کسی بھی عبادت‌گاہ پر حاضر ہو سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں سے معلوم کرلیں کہ یہ تقریب کہاں اور کس وقت منائی جائے‌گی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں