یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م08 1/‏1 ص.‏ 25
  • ایک بے‌مثال آسمانی باپ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک بے‌مثال آسمانی باپ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمارا آسمانی باپ یہوواہ ہم سے بے‌حد محبت کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • بیٹا باپ کو ظاہر کرنا چاہتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • یہوواہ کی سنیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • یہوواہ اور اپنے ہم‌ایمانوں کے لیے اپنی محبت کو بڑھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
م08 1/‏1 ص.‏ 25

خدا کے نزدیک جائیں

ایک بے‌مثال آسمانی باپ

متی ۳:‏۱۶، ۱۷

لفظ ”‏باپ“‏ میں ایسی کشش ہے کہ اِس کو سنتے ہی ہمارے دل میں بہت گہرے احساسات پیدا ہوتے ہیں۔ ایک باپ جو اپنے بچوں سے دلی محبت رکھتا ہے وہ اُن کی مدد کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ زندگی میں کامیاب رہیں۔ چونکہ ایک انسانی باپ کی طرح ہمارا خالق یہوواہ خدا بھی یہی چاہتا ہے اس لئے خدا کے کلام میں بتایا جاتا ہے کہ ہم اُسے ’‏آسمانی باپ‘‏ کہہ کر مخاطب کر سکتے ہیں۔ (‏متی ۶:‏۹‏)‏ یہوواہ خدا ہمارے ساتھ ایک آسمانی باپ کے طور پر کیسے پیش آتا ہے؟ اِس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے آئیں ہم اُن الفاظ پر غور کرتے ہیں جنہیں یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے بپتسمہ کے موقع پر کہے تھے۔‏

سن ۲۹ عیسوی میں، اکتوبر کے مہینے میں یسوع مسیح بپتسمہ لینے کے لئے دریائے‌یردن گیا۔ خدا کے کلام میں اس واقع کے بارے میں یوں بتایا جاتا ہے:‏ ”‏یسوؔع بپتسمہ لیکر فی‌الفور پانی کے پاس سے اُوپر گیا اور دیکھو اُس کے لئے آسمان کُھل گیا اور اُس نے خدا کے رُوح کو کبوتر کی مانند اُترتے اور اپنے اُوپر آتے دیکھا۔ اور دیکھو آسمان سے یہ آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے مَیں خوش ہوں۔“‏a (‏متی ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ یہوواہ خدا کے اِن شفقت بھرے الفاظ سے ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ وہ ایک آسمانی باپ کے طور پر ہم سے کیسے پیش آتا ہے۔ آئیں اب ہم اِن الفاظ پر تفصیل سے غور کرتے ہیں جو یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے بپتسمہ کے موقع پر کہے تھے۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کے بارے میں کہا کہ ’‏یہ میرا بیٹا ہے۔‘‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہوواہ خدا کو اُس پر فخر تھا۔ ایک اچھا باپ یہ جانتا ہے کہ اُسے اپنے بچے کو توجہ دینی چاہئے اور اُس کی قدر بھی کرنی چاہئے۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ بچے محسوس کریں کہ اُن کی انفرادی طور پر قدر کی جاتی ہے۔ ذرا سوچیں کہ یسوع مسیح نے کیسا محسوس کِیا ہوگا جب یہوواہ خدا نے اُسے بتایا کہ وہ اُس پر فخر کرتا ہے۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو اپنا ”‏پیارا“‏ بیٹا کہا۔ یوں وہ یسوع مسیح کے لئے اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا۔ اسی طرح ایک اچھا باپ اپنے بچوں کو بتاتا ہے کہ وہ اُن سے بہت پیار کرتا ہے۔ یہ کہنے کے ساتھ ساتھ جب ایک باپ دوسرے طریقوں سے بھی اپنے بچوں کے لئے پیار ظاہر کرتا ہے تو بچے خوشی سے کھل اُٹھتے ہیں۔ جب یہوواہ خدا نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یسوع کو ”‏پیارا“‏ بیٹا کہا تو بِلاشُبہ اِن الفاظ نے یسوع کے دل کو چُھو لیا ہوگا۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح سے یہ بھی کہا کہ ’‏مَیں تجھ سے خوش ہوں۔‘‏ دوسرے الفاظ میں وہ یسوع مسیح سے کہہ رہا تھا کہ مَیں تیرے اعمال سے خوش ہوں۔ ایک اچھا باپ ایسے موقعوں کی تلاش میں ہوتا ہے جب وہ اپنے بچوں سے کہہ سکے:‏ ”‏شاباش، مَیں آپ سے بہت خوش ہوں۔“‏ ایسی بات سُن کر بچوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ یسوع مسیح کے لئے بھی یہ کتنی حوصلہ‌افزا بات تھی کہ یہوواہ خدا اُس سے خوش تھا۔‏

ہمارا آسمانی باپ ہم سے جس انداز میں پیش آتا ہے، یہ واقعی بے‌مثال ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے کی دلی خواہش رکھتے ہیں؟ تو پھر آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہوواہ خدا کے ساتھ گہری دوستی رکھنا ممکن ہے۔ اگر آپ اُس کے بارے میں سیکھیں گے اور دل سے اُس کی مرضی کرنے کی کوشش کریں گے تو وہ آپ کی دوستی کو قبول کرے گا۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏خدا کے نزدیک جاؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔“‏ (‏یعقوب ۴:‏۸‏)‏ اپنے آسمانی باپ یہوواہ خدا کے ساتھ گہری دوستی رکھنے سے آپ خود کو بہت محفوظ محسوس کریں گے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a لوقا کی انجیل میں درج اِس واقع کے مطابق یہوواہ خدا نے یسوع مسیح سے براہِ‌راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا:‏ ”‏تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تجھ سے مَیں خوش ہوں۔“‏—‏لوقا ۳:‏۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں