یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م07 1/‏12 ص.‏ 3
  • کیا عالمی اتحاد ممکن ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا عالمی اتحاد ممکن ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوؔواہ کا خاندان بیش قیمت اتحاد سے لطف‌اندوز ہوتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ان آخری ایّام میں اتحاد برقرار رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • لوگ کیسے متحد کئے جا رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • خدا کے سچے خادم متحد ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
م07 1/‏12 ص.‏ 3

کیا عالمی اتحاد ممکن ہے؟‏

کیا ہماری دُنیا امن کی دہلیز پر یاپھر تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے؟ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اِن دونوں امکانات کو نظرانداز نہیں کِیا جا سکتا۔‏

ایک طرف تو عالمی لیڈر بڑے اعتماد کے ساتھ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ عالمی امن لانا ممکن ہے۔ شاید اِسلئے‌کہ اگر عالمی امن نہیں آتا تو اِس کے برعکس صورتحال کی بابت سوچ کر ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف، کچھ اس طرح کے سوالات بھی لوگوں کو پریشان کر دیتے ہیں:‏ کن ملکوں کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں؟ کیا وہ اِنہیں استعمال کرنے کا خطرہ مول لیں گے؟ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو کیا واقع ہو سکتا ہے؟‏

تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ مقابلہ‌بازی اور تعصب نے دُنیا کو متحد کرنے کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ نیز، مذہب نے بھی دُشمنی کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اکثر اِسے ہوا دی ہے۔ ایک اخبارنویس نے لکھا:‏ ”‏لوگوں کو منقسم کرنے والی کوئی بھی چیز جھگڑا پیدا کر سکتی ہے۔ مذہب کی وجہ سے بھی لوگ منقسم ہوتے ہیں۔ اگرچہ عام خیال یہ ہے کہ مذہب لوگوں کو اچھا بناتا ہے توبھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگوں نے مذہب کے نام پر انتہائی نفرت‌انگیز کام کئے ہیں۔“‏ ایک دوسرا مصنف بھی اِسی طرح کا نظریہ رکھتا ہے۔ اُس نے لکھا:‏ ”‏مذہب کے ذریعے پیدا ہونے والی نااتفاقیاں ہی نیک لوگوں کے غلط کام کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔“‏

کیا اِس بات کی کوئی اُمید ہے کہ ہماری دُنیا کبھی متحد ہوگی؟ جی‌ہاں۔ لیکن عالمی اتحاد انسانوں یا انسان ساختہ مذاہب کے ذریعے نہیں آئے گا۔ آئیں اگلے مضمون میں اِس کے بارے میں پڑھتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر عبارت]‏

کیا دُنیا پھٹنے کو تیار ایک دستی‌بم کی مانند ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں