یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م07 1/‏1 ص.‏ 3-‏4
  • آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • ملتا جلتا مواد
  • زندگی میں حقیقی کامیابی حاصل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • کامیابی کا راز
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • اِس شمارے میں
    جاگو!‏—‏2009ء
  • زندگی کے تغیروتبدل کا مقابلہ کرنے کیلئے خدا کی رُوح پر بھروسا کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
م07 1/‏1 ص.‏ 3-‏4

آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے؟‏

بعض لوگ جیسی لیورمور کو امریکہ میں سرمایہ‌کاروں کو پیسے کے سلسلے میں لین‌دین کرنے کے متعلق مشورہ دینے کا ماہر خیال کرتے تھے۔ وہ کاروباری دُنیا میں مفید فیصلے کرنے والے کے طور پر مشہور تھا۔ نتیجتاً، اُس نے بہت زیادہ دولت جمع کر لی۔ وہ بہترین لباس پہنتا، امریکہ کی ایک بہت بڑی کمپنی رولز رائس کی تیارکردہ عالیشان کار میں سفر کرتا اور ۲۹ کمروں کے ایک بہت بڑے بنگلے میں رہتا تھا۔‏

ڈیوڈa بھی ایک کامیاب شخص بننے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ ایک بڑی گرافک کمپنی کا وائس پریذیڈنٹ اور جنرل مینیجر ہوتے ہوئے کمپنی کا ڈویژنل پریذیڈنٹ بننے کا اُمیدوار تھا۔ دولت اور شہرت اُسے اپنی طرف کھینچ رہی تھی۔ تاہم، ڈیوڈ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کِیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ نے کہا:‏ ”‏مَیں جانتا ہوں کہ مجھے دوبارہ اتنا بڑا عہدہ نہیں ملے گا۔“‏ آپ کے خیال میں کیا ڈیوڈ نے غلط فیصلہ کِیا تھا؟‏

بہتیروں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے دولت، مرتبہ اور شہرت حاصل کرنا ضروری ہے۔ تاہم، مالی طور پر خوشحال لوگ بھی اندورنی طور پر کسی چیز کی کمی محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ بے‌مقصد زندگی گزار سکتے ہیں۔ مسٹر لیورمور کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی تھی۔ اتنی زیادہ دولت ہونے کے باوجود اُس کی زندگی غم سے پُر تھی اور وہ مایوسی کا شکار تھا۔ اُس کی ازدواجی زندگی ناکام ہو چکی تھی۔ اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی اُس کی زیادہ دوستی نہیں تھی۔ انجام‌کار، مسٹر لیورمور کی دولت کا بڑا حصہ ختم ہو گیا۔ ایک دن وہ ایک بہت بڑے ہوٹل کے شراب‌خانے میں بیٹھا اپنی ناکامیوں پر افسوس کر رہا تھا۔ اُس نے پینے کے لئے کچھ منگوایا، اپنی نوٹ‌بُک نکالی اور اپنی بیوی کے نام ایک الوداعی خط لکھا۔ اس کے بعد اُس نے ایک نیم تاریک کمرے میں جاکر خودکشی کر لی۔‏

اگرچہ اُس کے خودکشی کرنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں توبھی بائبل کا یہ بیان کتنا سچ ہے:‏ ”‏جو دولتمند ہونا چاہتے ہیں“‏ اُنہوں نے ”‏اپنے دلوں کو طرح طرح کے غموں سے چھلنی کر لیا“‏ ہے۔—‏۱-‏تیمتھیس ۶:‏۹، ۱۰‏۔‏

کیا اپنی کامیابی کا اندازہ دولت، مرتبے یا شہرت سے لگانے کی کوشش کرنے والے لوگوں نے غلط معیاروں کا انتخاب کِیا ہے؟ کیا آپ خود کو ایک کامیاب شخص سمجھتے ہیں؟ کس وجہ سے؟ آپ اپنی کامیابی کا اندازہ لگانے کے لئے کونسے معیار استعمال کر رہے ہیں؟ کیا چیز کامیابی کی بابت آپ کے نظریے کو متاثر کرتی ہے؟ اگلا مضمون ایسی مؤثر مشورت کا جائزہ لیتا ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو کامیاب بننے میں مدد دی ہے۔ آئیے دیکھیں کہ آپ بھی کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a فرضی نام استعمال کِیا گیا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں