یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م05 1/‏12 ص.‏ 3
  • ہرمجدون—‏کیا یہ ہولناک تباہی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہرمجدون—‏کیا یہ ہولناک تباہی ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ہرمجِدّون کے بارے میں عام نظریات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ہرمجِدّون کی جنگ کیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ہرمجدون—‏اچھے دَور کا آغاز
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ہرمجِدّون کی جنگ—‏خوشی یا خوف کا باعث؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
م05 1/‏12 ص.‏ 3

ہرمجدون—‏کیا یہ ہولناک تباہی ہے؟‏

کیا آپ نے لفظ ہرمجدون سنا ہے؟ یہ لفظ بائبل میں استعمال ہوا ہے۔ بہتیرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ لفظ دُنیا کی ہولناک تباہی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ایک ایسی تباہی جس میں پوری زمین اور انسان مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔ اس نام سے فلمیں بھی بنائی گئی ہیں جن میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ کیسے تمام انسان اور ہمارا کرۂ‌ارض ایک ہولناک تباہی میں ختم ہو جائے گا۔‏

لہٰذا، کیا آپ اس بات سے متفق نہیں کہ اس لفظ کی واضح سمجھ حاصل کرنا بہت ضروری ہے؟ بائبل ہرمجدون کو ”‏دُنیا کے آخر“‏ کیساتھ جوڑتی ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۳‏)‏ اسکے علاوہ، کیا یہ معقول نہیں ہوگا کہ ہرمجدون کی بابت اپنے سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے خدا کے کلام کی طرف رجوع کِیا جائے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہرمجدون کا آپ کیلئے اور آپکے خاندان کیلئے کیا مطلب ہوگا؟‏

ایسا جائزہ ظاہر کرے گا کہ ہولناک تباہی کی بجائے ہرمجدون اُن لوگوں کیلئے ایک اچھے دَور کا آغاز ہوگا جو راست نئی دُنیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ جب آپ اگلے مضمون میں ہرمجدون کے اصل مطلب پر غور کریں گے تو آپ اس قابل ہوں گے کہ بائبل کی اس اہم سچائی کی بابت واضح سمجھ حاصل کر سکیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر بکس/‏تصویر]‏

آپکے خیال میں ہرمجدون کیا ہے؟‏

‏• نیوکلیئر تباہی

‏• ماحولیاتی تباہی

‏• اجرامِ‌فلکی کا زمین سے ٹکراؤ

‏• خدا کا شریروں کو ختم کرنا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں