یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م05 1/‏7 ص.‏ 32
  • ‏”‏اب اُنکا کام تمام“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏اب اُنکا کام تمام“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
م05 1/‏7 ص.‏ 32

‏”‏اب اُنکا کام تمام“‏

یہوواہ کے گواہوں نے ۲۰۰۲ میں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے ایک شہر میں ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کِیا۔ اس کنونشن پر لنگالا زبان میں مسیحی یونانی صحائف کے نیو ورلڈ ترجمے کی رُونمائی ہوئی۔ سامعین میں موجود کچھ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے جبکہ دیگر خوشی سے اُچھلنے لگے۔ بعدازاں، اس بائبل کو قریب سے دیکھنے کیلئے لوگ تیزی سے پلیٹ‌فارم کی طرف دوڑے۔ وہ بلند آواز سے چلا رہے تھے:‏ ‏”‏بسوکی،‏ باسامبوی،“‏ جسکا مطلب ہے:‏ ”‏اب اُنکا کام تمام!‏ وہ شرمندہ ہوں گے!‏“‏

سامعین اتنے پُرجوش کیوں تھے، اور ان الفاظ سے کیا مُراد تھی؟ اس شہر کے بعض حصوں میں یہوواہ کے گواہوں کیلئے لنگالا زبان میں بائبل حاصل کرنا مشکل تھا۔ کیوں؟ کیونکہ چرچوں نے یہوواہ کے گواہوں کو بائبلیں دینے سے انکار کر دیا تھا۔ بائبل حاصل کرنے کیلئے اُنہیں کسی ایسے شخص کو کہنا پڑتا تھا جو گواہ نہیں ہوتا۔ وہ بہت خوش تھے کیونکہ اب چرچ زیادہ دیر تک اُنہیں بائبلیں حاصل کرنے سے روک نہیں سکیں گے۔‏

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن یہوواہ کے گواہوں کے علاوہ عام لوگوں کیلئے بھی فائدہ‌مند ہے۔ ایک شخص اپنے گھر میں لاؤڈسپیکر پر اسمبلی کے پروگرام کو سن رہا تھا۔ اُس نے یہوواہ کے گواہوں کے برانچ دفتر کو لکھا:‏ ”‏مَیں اس بائبل کے شائع ہونے سے بہت خوش ہوں۔ اس سے ہم بہت سی باتیں سیکھ سکیں گے۔ اگرچہ مَیں یہوواہ کا گواہ نہیں ہوں توبھی مَیں اسکا شدت سے انتظار کر رہا تھا۔“‏

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز اب ۳۳ زبانوں میں اور مسیحی یونانی صحائف ۱۹ اضافی زبانوں میں دستیاب ہیں جن میں لنگالا بھی شامل ہے۔ کیوں نہ یہوواہ کے گواہوں میں سے کسی سے پوچھیں کہ آپ اس شاندار ترجمے کی ایک کاپی کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں