یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م05 1/‏5 ص.‏ 3
  • ایک افسوسناک واقعہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک افسوسناک واقعہ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ملتا جلتا مواد
  • قیامت—‏ایک شاندار اُمید
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ‏”‏خدا کہاں تھا؟“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2018
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • ‏”‏ہر طرح کی تسلی کے خدا“‏ کی طرف سے تشفی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
م05 1/‏5 ص.‏ 3

ایک افسوسناک واقعہ

ایک ڈھائی سالہ لڑکا اوون، اپنے گھر میں غسل‌خانہ کے اندر کھیل رہا تھا۔ وہ کھیل‌کھیل میں دوائیوں کی الماری تک پہنچ گیا جوکہ اُسکے والدین کے خیال میں اُسکی پہنچ سے دُور تھی۔ الماری میں اُسے دوائی کی ایک بوتل نظر آئی۔ اُس نے بوتل کھولی اور اُس میں پڑا شربت پی لیا۔ شربت پیتے ہی ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوتا ہے۔‏

اس بوتل میں تیزاب تھا اور افسوس کی بات ہے کہ ننھا اوون اسے پیتے ہی مر گیا۔ اُسکے والدین نہایت غمزدہ ہو گئے۔ اُسکے باپ نے تسلی حاصل کرنے کیلئے اپنے چرچ کے پادری سے پوچھا:‏ ”‏یہ سب کیوں ہوا ہے؟“‏ پادری نے جواب دیا:‏ ”‏خدا کو آسمان پر ایک اَور ننھے فرشتے کی ضرورت تھی۔“‏ غم سے نڈھال اُسکے والدین نے محسوس کِیا کہ یہ تو سراسر ناانصافی ہے۔ کیا خدا واقعی چاہتا تھا کہ ایسا افسوسناک واقعہ رونما ہو؟ پریشان حال باپ نے چرچ چھوڑ دینے کا فیصلہ کِیا۔‏

جوکچھ واقعہ ہوا اُس پر غور کرنے کے بعد، یہ والد اس سوچ میں ڈوب گیا کہ کیا اسکا ننھا بچہ ابھی تک تکلیف میں ہے؟ کیا وہ کبھی دوبارہ اُسے دیکھ پائیگا؟‏

آپ بھی شاید کبھی ایسا ہی سوچتے ہوں کہ موت کے بعد مُردوں کیساتھ کیا ہوتا ہے اور آیا مستقبل میں اپنے مر جانے والے عزیزوں سے دوبارہ ملنا ممکن ہے۔ خدا کا کلام بائبل اِن سوالات کے جواب دیتا ہے۔ اسکے علاوہ، یہ ایسی ہی افسوسناک صورتحال سے دوچار لوگوں کیلئے واضح اور تسلی‌بخش جوابات فراہم کرتا ہے۔ مزیدبرآں، یہ قیامت کی اُس شاندار اُمید کی بابت بیان کرتا ہے جسکا وعدہ خدا نے کِیا ہے۔‏

اس شاندار اُمید کے بارے میں مزید جاننے کیلئے براہِ‌مہربانی اگلا مضمون پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں